قومی

PM Modi extends birthday greetings to Sharad Pawar: شرد پوار کے 85ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد-طویل اور صحت مند زندگی کی دعا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار آج یعنی جمعہ کو اپنا 85واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کی متعدد سیاسی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، خوشحالی اور طویل عمر کی دعا کی۔

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:”راجیہ سبھا کے رکن شرد پوار کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔”

لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے بھی شرد پوار کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے اچھے صحت، خوشیوں اور عوام کی خدمت کے لیے طویل عمر کی دعا کرتے ہیں۔

دیگر رہنماؤں کے پیغامات

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شرد پوار کو ’سینئر لیڈر‘ قرار دیتے ہوئے کہا:”شرد پوار جی کو یوم پیدائش کی  دل کی گہرائیوں  سے مبارکباد! آپ کی طویل عمر اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔”

بی جے پی کی لوک سبھا رکن دگوبتی پورندیشوری نے اپنے پیغام میں شرد پوار کی سیاسی رہنمائی کو یاد کرتے ہوئے کہا:”شرد پوار جی کو ان کے 85ویں یوم پیدائش پر مبارکباد۔ وہ بھارتی سیاست کے ایک تجربہ کار لیڈر ہیں۔ جب میں سیاست میں آئی تو انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ میری دعا ہے کہ وہ اپنی مادرِ وطن کی خدمت کے لیے مزید کئی سال گزاریں۔”

شرد پوار—مہاراشٹر کی سیاست کا اہم چہرہ

شرد پوار مہاراشٹر کی سیاست میں ایک قدآور اور بااثر نام ہیں۔ این سی پی کے بانی اور ملک کی قومی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم، پوار کا سیاسی سفر لمبا، نشیب و فراز سے بھرپور اور اہم موڑوں سے عبارت رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف مرکزی سیاست میں اہم کردار ادا کیا بلکہ مہاراشٹر کی زرعی پالیسیوں اور کوآپریٹو سیکٹر کو نئی سمت دینے میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

سال 1999 میں انہوں نے سونیا گاندھی کے غیر ملکی نژاد ہونے اور ان کی ممکنہ وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری پر اختلاف کے بعد کانگریس سے الگ ہو کر این سی پی کی بنیاد رکھی۔

2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شرد پوار نے ایک مضبوط سیاسی واپسی کی اور این سی پی کو ریاست کی اہم جماعت کے طور پر دوبارہ ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی میں پارٹی نے اچھی تعداد میں نشستیں حاصل کیں اور ریاستی سیاست میں پھر سے اثر قائم کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Aligarh Muslim University: آٹھ سال بعد اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات، وعدوں پر عمل اور یونیورسٹی کے مستقبل کا سوال

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…

50 seconds ago

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

19 minutes ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

33 minutes ago