لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اوررائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مسئلے پر مفصل بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ ترمیٹرواوربڑے شہرزہریلی ہوا کی چادرمیں لپٹے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں بچے پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکارہو رہے ہیں اوران کا مستقبل خطرے میں پڑتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، فضائی آلودگی کینسرجیسی سنگین بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جب کمزوراوربزرگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
مشترکہ کوششوں کی اپیل
راہل گاندھی نے ایوان سے اپیل کی کہ اس مسئلے پرحکومت اوراپوزیشن مل کرقدم بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے، جس پردونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اس لیے بحث کے طریقۂ کارمیں تبدیلی لائی جانی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحث کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہئے کہ کون کیا کرنے میں ناکام رہا، بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ مستقبل میں ہندوستان کے شہریوں کے لیے کیا عملی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے زوردیا کہ الزام تراشی کے بجائے مشترکہ طورپرحل تلاش کیا جائے۔
’’عوام کے مستقبل کی بات کریں‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اورمثبت تجربہ ہوسکتا ہے کہ اس مسئلے پر اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرصرف عوام کے مستقبل کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پرقابو پانے کے لیے ٹھوس اورمرحلہ واراقدامات طے کرنا ناگزیرہے تاکہ آنے والی نسلوں کومحفوظ اورصحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے تیار
اس مطالبے پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ہی تمام اہم موضوعات پر بحث کے لیے تیارہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت، بڑی اپوزیشن جماعت اور تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے مشوروں کو شامل کرتے ہوئے حل نکالنے کے لیے پابندِ عہد ہے۔ کرن رجیجونے کہا کہ مختلف قوانین اورضابطوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اس بحث کوآگے بڑھایا جائے گا تاکہ مؤثراورنتیجہ خیزکارروائی ممکن ہو سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
25 نومبر کو دہلی این سی آر میں آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان…
متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…
یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…
قومی راجدھانی دہلی میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح…
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…