قومی

PM Modi condoles loss of lives in Philippines Earthquake: فلپائن میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت، ’’مشکل وقت میں بھارت فلپائن کے ساتھ ہے‘‘: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے میں جاں بحق افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مشکل گھڑی میں فلپائن کے ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ اس مشکل وقت میں بھارت فلپائن کے ساتھ ہے۔‘‘

فلپائن میں تباہ کن زلزلہ

الجزیرہ کے مطابق، منگل کی شب 9:59 بجے (مقامی وقت) 6.9 شدت کا زلزلہ فلپائن کے وسطی جزیرے سیبو کے ساحل پر آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 69 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سیبو جزیرے کے شمالی حصے بُوگو (Bogo) کے قریب تھا، جہاں تقریباً 90 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ زلزلے کے بعد 5 شدت یا اس سے زیادہ کے 4 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

ایمرجنسی اور نقصانات

مقامی ذرائع کے مطابق، سیبو کے کچھ حصوں میں ’’اسٹیٹ آف کیلیمیٹی‘‘ نافذ کر دیا گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، عمارتیں منہدم ہوئیں جبکہ اسپتال اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ سیبو کی گورنر پامیلہ بریکواترو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا: ’’ہم ابھی نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن صورتحال ہماری توقع سے زیادہ سنگین ہوسکتی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور صدر کے دفتر سے مدد کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

بحرالکاہل کے رنگ آف فائر پر واقع ہے فلپائن

کئی گاؤں کی سڑکیں بھی تباہ ہو گئیں۔ زلزلے کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس سے سیبو اور اردگرد کے وسطی جزیروں میں بجلی گل ہو گئی۔ حالانکہ، فلپائن نیشنل گرڈ کارپوریشن نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ سیبو اور چار دیگر بڑے وسطی جزیروں میں آدھی رات کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔ واضح رہے کہ فلپائن بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر پر واقع ہے، جو زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے لیے نہایت حساس خطہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

26 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago