قومی

Satya Niketan Building Collapsed: دہلی حادثے پر پی ایم مودی کا ردعمل، زخمیوں کے لیے کی جلد صحت یابی کی کامنا

دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کی جانب سے جاری بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افسران موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

اتوار کی دوپہر جنوبی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں یہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 50 افراد عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔

بچاؤ مہم جاری

فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ بلڈوزر کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ بھی بچاؤ کارروائی میں تعاون کر رہے ہیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے کیا بتایا؟

دہلی پولیس نے بتایا کہ اب تک 12 افراد کو باہر نکالا گیا ہے، جن میں سے 4 کی موت ہو چکی ہے۔حادثہ موتی باغ علاقے میں ستیہ نکیتن کے شیومندر کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس عمارت میں پی جی  چلتا تھا، جہاں طلبہ رہتے تھے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago