قومی

‘Maratha Military Landscapes’ in UNESCO Heritage List: پی ایم مودی نے ’مراٹھا ملٹری لینڈ اسکیپس‘ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیے جانے پر کیا خوشی کا اظہار، کہا-سب کو دیکھنے چاہئیں یہ قلعے

مراٹھا فوجی مقامات کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس سے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں ہندوستان کے کل مقامات کی تعداد اب 44 ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو پیرس میں منعقدہ 47ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی میں کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ہندوستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے اور سب کو ان مقامات کو دیکھنے جانا چاہیے۔

وزیر اعظم مودی نے کیا خوشی کا اظہار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’ہر ہندوستانی اس اعتراف سے پرجوش ہے۔ ان ’مراٹھا فوجی مقامات‘ میں 12 شاندار قلعے شامل ہیں، جن میں سے 11 مہاراشٹر میں اور 1 تمل ناڈو میں ہے۔ جب ہم شاندار مراٹھا سلطنت کی بات کرتے ہیں، تو ہم اسے اچھی حکمرانی، فوجی طاقت، ثقافتی فخر اور سماجی بہبود سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔ عظیم (مراٹھا) حکمران کسی بھی ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کے باعث ہمیں آج بھی متاثر کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے تمام لوگوں سے ان مقامات کو دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان قلعوں کا دورہ کریں اور مراٹھا سلطنت کی بھرپور تاریخ کے بارے میں جانیں۔‘‘ واضح رہے کہ ’مراٹھا ملٹری لینڈ اسکیپس‘ یعنی مراٹھا فوجی مقامات، 12 قلعوں پر مبنی ایک غیر معمولی نیٹ ورک ہے جو مراٹھا سلطنت کے اسٹریٹجک فوجی نقطہ نظر اور تعمیراتی مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔

جنوری 2024 میں بھیجی گئی تھی تجویز

وزارت ثقافت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ تجویز جنوری 2024 میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے پاس غور کے لیے بھیجی گئی تھی اور 18 ماہ کے طویل عمل کے بعد جس میں مشاورتی اداروں کے ساتھ کئی تکنیکی میٹنگز اور سائٹس کا جائزہ لینے کے لیے ICOMOS کے مشن کے دورے شامل تھے۔ یہ تاریخی فیصلہ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اراکین نے آج شام یونیسکو کے پیرس میں واقع ہیڈ کوارٹر میں کیا۔‘‘

واضح رہے کہ مراٹھا فوجی مقامات کے میں شامل قلعوں میں مہاراشٹر میں واقع سالہر قلعہ، شیو نیری قلعہ، لوہا گڑھ، کھنڈیری قلعہ، رائے گڑھ، راج گڑھ، پرتاپ گڑھ، سوورنادرگ، پنہالہ قلعہ، وجے درگ اور تمل ناڈو میں واقع گنجی قلعہ شامل ہیں۔ یہ شاندار قلعے مراٹھا حکمرانی کی اسٹریٹجک فوجی طاقتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago