قومی

Axiom-4 Mission: شبھانشو شکلا کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جلد ہوگی واپسی، خلا میں کیے کئی کامیاب تجربے

ایکزیوم-04 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) گئے ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا جلد ہی زمین پر واپسی کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ان کے واپس آنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرو کے مطابق شبھانشو 14 جولائی کو خلا سے واپسی کریں گے اور وہ 15 جولائی کو زمین پر پہنچ جائیں گے۔ شبھانشو کے ساتھ آئی ایس ایس میں گئے باقی 3 خلائی مسافر بھی اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ سے واپس آئیں گے۔

15 جولائی کو دوپہر 3 بجے ہوگی واپسی

اسرو نے سوشل میڈیا پر شبھانشو کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس ایس سے ڈریگن اسپیس کرافٹ کی اَن ڈاکنگ کے بعد سبھی خلائی مسافر امریکہ کے کیلیفورنیا کے پاس موجود ساحل پر 15 جولائی 2025 کو دوپہر 3 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) پہنچیں گے۔ شبھانشو شکلا 14 دن کے مشن پر آئی سی سی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ آئی سی سی پر جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ وہیں ہندوستانی خلا باز ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ خلائی اسٹیشن میں شبھانشو نے کئی طرح کے تجربے بھی کیے ہیں۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسرو نے کہا کہ شبھاشنو شکلا نے ہندوستان کے ایکزیوم-04 مشن کے تحت 7 مائیکرو گریویٹی تجربے کیے ہیں۔ ان میں سے 4 تجربے کامیاب ہو گئے ہیں اور باقی 3 تجربے بھی کامیابی کے بے حد قریب ہیں۔

شکلا نے زمین کے 230 چکر لگائے

اتوار یعنی کل سبھی خلائی مسافر اپنے تجربے کے نمونے پیش کرنا شروع کریں گے۔ فلائٹ سرجن کی دیکھ-ریکھ  میں سبھی زمین پر واپسی کی تیاری کریں گے۔ شبھانشو کی واپسی کا پورا ملک بے حد بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ وہیں مشن کے 15 ویں دن تک شکلا نے زمین کے 230 چکر لگا لیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 60 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی دوری طے کی۔ یہ دوری زمین اور چاند کے درمیان کی دوری کی تقریباً ڈیڑھ گنا سے زیادہ ہے۔ زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر والے اوپری مدار میں چکر لگا رہے آئی ایس ایس میں شکلا نے زیادہ تر وقت اپنے تجربات اور مکالمے میں گزارے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago