قومی

PM Modi-Ebrahim Raisi Talk: وزیر اعظم مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے فون پر کی بات ، اسرائیل حماس جنگ پر کیا تبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر (6 نومبر) کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے فون پر بات کی۔ وزیر اعظم  نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے مغربی ایشیا کی مشکل صورتحال اور اسرائیل-حماس تنازعہ کے حوالے سے فون پر بات کی۔

انہوں نے اور ایرانی صدر رئیسی نے کشیدگی کو کم کرنے، انسانی امداد جاری رکھنے اور جلد امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ وہ چابہار بندرگاہ سمیت دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات کی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ سے بھی بات کی تھی

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے اتوار (5 نومبر) کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اسرائیل-حماس تنازعہ کے حوالے سے فون پر بات کی۔ جے شنکر نے کہا، “(عامر-عبداللہیان) کو تنازعہ کو روکنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تھا۔”

دس ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ 7 اکتوبر کی صبح حماس نے راکٹ حملہ کرکے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔ اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم جنگ میں ہیں اور اس میں ہم ہی جیتیں گے۔

حماس کے اس حملے میں 1400 اسرائیلی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حماس نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے۔ اسی دوران خبر رساں ایجنسی اے پی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں فلسطین کے 10 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP SIR: یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ایک ووٹر کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ! کیسے بن رہے ڈپلیکیٹ کارڈ؟

اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے…

25 minutes ago

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

1 hour ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

2 hours ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

2 hours ago