بھارت ایکسپریس–
پی ایم مودی نے آج نمو ایپ کے ذریعہ سے میرا بوتھ، سب سے مضبوط مہم کے تحت ہریانہ میں بی جے پی کارکنان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس پربھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں گزشتہ 10 سال میں کانگریس اپوزیشن کے طور پر بھی کامیاب نہیں رہ سکی ہے۔ اب جیسے ہی اسمبلی الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے تو بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے لاؤڈ اسپیکرکا کرنٹ بھی کمزور ہوگیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کے اندرونی اختلاف سے ریاست کا بچہ بچہ بھی واقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں گزشتہ 10 سال میں بی جے پی حکومت پرکسی بھی طرح کی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا۔ نوجوانوں کوروزگارملے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جھوٹ پرٹکی ہوئی ہے۔ پارٹی کے لیڈر بی جے پی کے بارے میں بغیرسرپیرکی باتیں کرتے ہیں۔ پی ایم مودی نے پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا زیادہ تروقت آپسی گٹ بازی اورایک دوسرے کا حساب برابرکرنے میں ہی برباد ہو رہا ہے۔ اس لئے ہریانہ کی عوام بھلا کانگریس پرکیسے بھروسہ کرسکتی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کارکنان سے سنواد (بات چیت) کرتے ہوئے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا زیادہ تروقت آپسی گروپ بازی اورایک دوسرے کا حساب برابرکرنے میں ہی برباد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوپارٹی گزشتہ 10 سال تک عوام کے موضوعات سے دوررہی، جوصرف اپنی فیملی اورگروپ کے لئے کام کرے، ہریانہ کی عوام بھلا اس پراعتماد کیسے کرسکتی ہے؟
وزیراعظم مودی نے کس کو کہا لاؤڈ اسپیکرس؟
کچھ دن پہلے کانگریس لیڈرکماری شیلجا کی مبینہ ناراضگی کے سبب پارٹی میں گروپ بازی سے متعلق بحث کی جارہی تھی۔ کچھ سیاسی ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاست میں کانگریس کی صورتحال گزشتہ الیکشن کے مقابلے مضبوط تھی، لیکن مبینہ گروپ بازی کے سبب کانگریس کا گراف اب دھیرے دھیرے نیچے جا رہا ہے۔ ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے اشاروں اشاروں میں انہیں سیاسی ماہرین کے لئے لاؤڈ اسپیکرس لفظ کا استعمال کیا ہے۔
وزیراعظم نے کسانوں، دلتوں کا موضوع اٹھایا
وزیراعظم مودی نے اس دوران دلتوں اورکسانوں کا موضوع بھی زوروشور سے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کے دوراقتدارکے دوران دلتوں پربہت مظالم ہوتے تھے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ بی جے پی کارکنان سے کانگریس اقتدارکے اس چہرے کو بے نقاب کرنے کی بھی اپیل کی۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں سے متعلق کہا کہ ہریانہ میں کانگریس اقتدارمیں کسانوں کوفصل نقصان کے دوروپئے کے چیک ملتے تھے۔
بھارت ایکسپریس–
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…