وزیر اعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے 100 سالہ شاندار سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر سی سی صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ نسلوں کو روشن مستقبل سے جوڑنے والا ایک مرکزِ تحریک رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’آج کا دن ایس آر سی سی کے لیے تاریخی ہے۔ میں آپ سب کو اس صد سالہ تقریب کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ جب کوئی ادارہ 100 سال مکمل کرتا ہے تو وہ کامیابیوں اور ترغیبات کا سمندر بن جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایس آر سی سی کا آغاز دریا گنج کے ایک چھوٹے سے کیمپس سے ہوا تھا اور آج یہ ایک وسیع برگد کے درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس نے کئی نسلوں کو تعلیم اور مواقع کی چھاؤں فراہم کی ہے۔
وزیر اعظم نے کالج کی شہرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’آج بھی دہلی یونیورسٹی میں اگر کوئی پوچھے کہ آپ کس کالج سے ہیں اور جواب ملے ’ایس آر سی سی‘، تو یہ اپنے آپ میں بہت بڑی شناخت ہے۔ صرف ’ایس آر سی سی‘ کہنا ہی ایک طرح کا فلیکس ہے۔‘‘ انہوں نے ایس آر سی سی کے سابق طلبہ کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا، ’’آپ کی زبان میں کہوں تو یہاں کے ایلومنائی حقیقی ’او جی‘ ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں ایس آر سی سی کا نام روشن کیا ہے اور مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔‘‘
پی ایم مودی نے ارون جیٹلی کو کیا یاد
وزیر اعظم نے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی ان سے کبھی ایسی ملاقات ہوئی ہو جس میں انہوں نے ایس آر سی سی کے دنوں کا کوئی واقعہ شیئر نہ کیا ہو۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ارون جیٹلی انہیں وہی واقعات بار بار سنایا کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیم کے رکن اور ماہر اقتصادیات سنجیو سانیال بھی ایس آر سی سی کے سابق طالب علم ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایس آر سی سی نے صرف اقتصادیات کی دنیا سے وابستہ افراد ہی نہیں دیے بلکہ فنکار، سیاست دان، وکلا، جج اور مختلف شعبوں کی متعدد معروف شخصیات بھی اسی ادارے سے وابستہ رہی ہیں۔
میٹرو سے SRCC پہنچے پی ایم مودی
اس سے قبل وزیر اعظم مودی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لیے دہلی میٹرو کے ذریعے ایس آر سی سی پہنچے۔ سفر کے دوران انہوں نے میٹرو میں طلبہ اور دیگر مسافروں سے بے تکلف گفتگو کی اور ان کا خیرمقدم بھی قبول کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…