قومی

Villages of Excellence: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ’’ویلجز آف ایکسیلینس‘‘ کے قیام کا اعلان، بھارت۔اسرائیل زرعی تعاون کو نئی جہت دینے کا فیصلہ

یروشلم: وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے ساتھ زرعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ’’ویلجز آف ایکسیلینس‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس بیان میں کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ زرعی تعاون دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا ایک کامیاب ستون رہا ہے اور اب اسے مستقبل کی ضروریات کے مطابق نئی سمت دی جائے گی۔

زرعی تعاون کو مستقبل کی سمت دینے کا عزم

وزیراعظم نے کہا: ’’بھارت اور اسرائیل کے درمیان زرعی تعاون کی ایک طویل اور کامیاب تاریخ رہی ہے۔ آج ہم نے اس تعاون کو مستقبل کی سمت دینے کا عزم کیا ہے۔ اسرائیل کے تعاون سے بھارت میں قائم سینٹرز آف ایکسی لینس ہماری دوستی کی بہترین مثال ہیں۔ ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کی تعداد بڑھا کر 100 کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ’’ویلجز آف ایکسی لینس‘‘ کے قیام سے اسرائیلی زرعی ٹیکنالوجی کو دیہی سطح تک پہنچایا جائے گا، جس سے لاکھوں کسانوں کی آمدنی اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ’’انڈیا۔اسرائیل انوویشن سینٹر برائے زراعت‘‘ کے قیام سے اس تعاون کو مضبوط بنیاد فراہم ہوگی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ زرعی حل تیار کیے جائیں گے۔

سینٹرز آف ایکسیلینس کیا ہیں؟

انڈو۔اسرائیل سینٹرز آف ایکسیلینس جدید زرعی مراکز ہیں جو مقامی حالات کے مطابق اسرائیلی زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں جدید نرسری مینجمنٹ، بہتر کاشتکاری طریقے، مؤثر آبپاشی اور کھاد کے جدید نظام شامل ہیں، تاکہ ترجیحی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو بھی دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے 2023 میں طے پانے والے بھارت۔اسرائیل افرادی قوت نقل و حرکت معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کارکنوں نے اسرائیل کے تعمیراتی اور نگہداشت کے شعبوں میں اپنی محنت اور مہارت سے اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس تعاون کو تجارت اور خدمات کے شعبوں تک بھی وسعت دی جا رہی ہے۔

تعلیمی و اختراعی تعاون کو فروغ

نوجوانوں اور اختراع کاروں کو جوڑنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ’’انڈیا۔اسرائیل اکیڈمک فورم‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا، جس کے ذریعے طلبہ، محققین اور جدت کاروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کا بطور وزیراعظم اسرائیل کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2017 میں اپنے پہلے تاریخی دورے پر اسرائیل گئے تھے۔ یوں زرعی، تعلیمی، اختراعی اور افرادی تعاون کے میدان میں کیے گئے یہ اعلانات بھارت اور اسرائیل کے تعلقات کو مزید گہرا اور ہمہ جہت بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

30 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

49 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

56 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

59 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

1 hour ago