قومی

India-Korea Friendship Festival: بھارت-کوریا تعلقات ہزاروں سال پرانے، ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہا ہے یہ رشتہ: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز جنوبی کوریا کے ساتھ ہندوستان کے گہرے اور قدیم تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کے-پاپ اور کے-ڈراماز بھارت میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ’’انڈیا-کوریا فرینڈشپ فیسٹیول‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔

20 سے 28 اپریل تک ثقافتی جشن

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ یہ فیسٹیول 20 اپریل سے 28 اپریل تک منعقد ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے ’’مشترکہ ثقافتی ورثے‘‘ کو منانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کوریا کے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں اور آج یہ رشتہ ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

شہزادی سری رتنا اور قدیم رشتوں کا حوالہ

مودی نے ایودھیا کی شہزادی سری رتّنا (ملکہ ہیو ہوانگ اوک) اور کوریا کے بادشاہ کِم سورو کی داستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہانی دونوں ممالک کے مشترکہ ورثے کا اہم حصہ ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق شہزادی سری رتّنا سمندر کے راستے کوریا گئیں اور وہاں گایا سلطنت کی پہلی ملکہ بنیں۔

کے-پاپ، ڈراماز اور ثقافتی مرکز کا قیام

بھارت میں کوریائی ثقافت کی بڑھتی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بی ٹی ایس جیسے بینڈز کی بڑی فین فالوونگ ہے، جبکہ ’’Vincenzo’’، ‘‘Crash Landing On You‘‘ اور ’’Bloodhounds‘‘ جیسے ڈراماز بھی خاصے مقبول ہیں۔ دونوں ممالک نے ممبئی میں ’’کوریا سینٹر‘‘ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو کے-پاپ پرفارمنس اور کوریائی ثقافت کا مرکز ہوگا، اور بالی ووڈ و کے-پاپ کے امتزاج کی نمائندگی کرے گا۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ بھی ہوا۔ یہ پیش رفت ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

3 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

5 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

5 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago