نئی دہلی : تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع کے پولاچی میں پیش آئے ایک حادثے میں کیرالہ کے 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک اسکول کے ٹیچرز اور طلبہ کو لے جا رہی بس 800 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بس اتھیراپلی سے پولاچی جا رہی تھی۔ والپرائی میں 13ویں موڑ پر یہ ایک گارڈریل سے ٹکرا گئی۔ اس میں کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پانگ پالی پرمبا اسکول کے طلباء اور اساتذہ سوار تھے۔ بس میں کچھ ٹیچرز کے کے اہل خانہ ان کے ساتھ تھے۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
ابتدائی معلومات کے مطابق وین تریشور کی جانب سے آ رہی تھی کہ پولاچی-والپرائی گھاٹی روڈ پر 13ویں ہیئرپین موڑ کے قریب بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔بس پہلے ریلنگ سے ٹکرائی اور پھر گہری کھائی میں جا گری۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ریسکیو آپریشن مقامی پولیس اورعوام کی مدد سے فوری شروع کیا گیا، اور زخمیوں کو پولاچی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ راستہ کیوں خطرناک ہے؟
پولاچی -والپرائی گھاٹی روڈ اپنے خطرناک اور پیچیدہ موڑوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس راستے پر 40 سے زائد ہیئرپین موڑ ہیں، جن میں سے کئی انتہائی تیز اور خطرناک ہیں، جہاں معمولی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ “تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ہونے والے حادثے کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ میں ان لوگوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں”۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر سڑکوں کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔
کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائی وجین نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، جب کہ کیرالہ پولیس نے تمل ناڈو پولیس کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…