قومی

Iqra Hasan on Women’s Reservation Bill: ”خواتین ریزرویشن بل کی آڑمیں…‘‘، سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے لوک سبھا میں آئین (131 ویں ترمیم) بل پاس نہیں ہونے اوربرسراقتدارپارٹی کے ذریعہ کئے جا رہے دعوے پرردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا، “ہم جشن منائیں گے کیونکہ ان کے مذموم عزائم ناکام ہوگئے ہیں۔ خواتین کے ریزرویشن بل کی آڑمیں، انہوں نے پہلے سے منظورشدہ بل کے اندرایک ترمیمی بل شامل کیا، جس سے وہ انتخابی نقشہ کواپنی پسند کے مطابق تبدیل کرسکیں۔”سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری نے مزید کہا کہ وہ (بی جے پی) اپنی طاقت کومضبوط کرنے کے لیے یہ حربے استعمال کررہے تھے اورہم نے انہیں ناکام بنا دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ آئین ترمیمی بل کومنظورکرانے کے لئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت درکارتھی۔ اقرا حسن نے کہا کہ ہم اس پرخوش ہیں کیونکہ حد بندی اورمردم شماری دونوں سیاسی مسائل ہیں، جنہیں انہوں نے خواتین کے ریزرویشن بل کے ساتھ جوڑدیا، جوکہ غیرضروری تھا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین ریزرویشن بل کوجلد ازجلد نافذ کریں۔

آئین ترمیمی بل لوک سبھا میں نہیں منظور کراسکی حکومت

اس سے قبل، پارلیمنٹ میں خواتین کو33 فیصد ریزرویشن دینے اورلوک سبھا الیکشن 2029 میں نافذ کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل جمعہ کے روزپارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے منظور نہیں ہوسکا۔ ایوان میں آئین (131واں) ترمیمی بل 2026 پرہوئی ووٹنگ میں بل کی حمایت میں 298 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 230 ووٹ پڑے۔ آپ کوآسان لفظوں میں بتا دیں کہ لوک سبھا میں آئینی ترمیمی بل کومنظورکرانے کے لئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بل کے ساتھ ہی، حکومت نے ’حد بندی بل، 2026‘ اور’یونین ٹیریٹریزایکٹ (ترمیمی) بل، 2026‘ کو بھی ایوان میں بحث اورمنظوری کے لئے رکھا تھا، لیکن انہیں بھی آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔

لوک سبھا میں 498 اراکین پارلیمنٹ نے کی ووٹنگ

اس طرح سے خواتین ریزرویشن بل سے متعلق 131واں آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظورنہیں ہوا۔ بل کی حمایت میں 298 ووٹ اورمخالفت میں 230 ووٹ پڑے۔ اس دوران لوک سبھا میں 489 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالے۔ چونکہ یہ آئینی بل تھا، اس لئے بل کو منظورکرنے کے لئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت تھی۔ ایوان میں 489 اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ اس لحاظ سے دوتہائی 326 ہوتا ہے۔ اس طرح اکثریت نہیں ملنے کی وجہ سے بل 28 ووٹوں سے گرگیا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پرلگایا یہ بڑا الزام

بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگراپوزیشن ووٹ نہیں دے تو یہ بل گرجائے گا، لیکن ملک کی خواتین کو پتہ چل جائے گا کہ ان کے راستے کا رکاوٹ کون ہے۔ امت شاہ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل پرحکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعہ نشستوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کے لئے بھی تیارہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پربل کی مخالفت کرنے کا الزام بھی لگایا۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگرانہیں صرف ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے تو وہ آئینی ترمیم لا کراس معاملے کوآگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگراپوزیشن کا مکمل تعاون نہ ملا توبل کی منظوری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago