نئی دہلی/گوہاٹی: آسام دیوس (سکفا دیوس) کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام کے عوام کو تہنیتی پیغام دیا اور ریاست میں گزشتہ برسوں کے دوران ترقی کے تیز رفتار سفر کی تعریف کی۔ دونوں لیڈروں نے آسام کی تاریخی وراثت، ثقافتی شناخت اور امن و ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں آسام کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ”آسام دیوس پر آسام کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ دن سورگ دیو چاؤلنگ سکفا کے خوابوں کو پورا کرنے کے عزم کو دہرانے کا موقع ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں مرکزی حکومت اور آسام کی این ڈی اے حکومت نے مل کر ریاست کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ سڑک، ریل، اسپتال اور اسکول جیسے بنیادی ڈھانچے میں زبردست بہتری آئی ہے“۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ تائی–اہوم ثقافت اور تائی زبان کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس سے نوجوانوں کو نئی طاقت اور نئے مواقع میسر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آسام کی روایتی شناخت کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
امت شاہ کا پیغام ”آسام کی ثقافت ہر بھارتی کے لیے فخر ہے“
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون امت شاہ نے بھی آسام کے باشندوں کو آسام دیوس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ دن اہوم سلطنت کی شاندار تاریخ کو یاد کرنے اور آسام کی بھرپور ثقافت کو محفوظ رکھنے کا عہد کرنے کا دن ہے۔ ہر بھارتی کو اس ثقافت پر فخر ہے“۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں گذشتہ نو سالوں میں آسام میں پائیدار امن قائم ہوا ہے، کئی عسکری تنظیموں نے ہتھیار ڈالے ہیں اور ترقی کی مرکزی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو تعلیم، کاروبار اور ترقی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر مضبوطی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کا ردعمل
آسام دیوس کے موقع پر آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ’ڈبل انجن‘ حکومت نے اہوم وراثت اور ریاست کی عظیم شناخت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آسام دیوس ملک کی وحدت کو مزید مضبوط کرے گا اور ثقافتی جڑوں سے رشتے کو گہرا بنائے گا۔ آسام دیوس کا یہ موقع آسام کی تاریخی شناخت اور جدید ترقی کے امتزاج کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…