قومی

CM Sharma Meets PM Modi: پی ایم  مودی اور جے پی نڈا سے سی ایم بھجن لال شرما کی ملاقات، عوامی بہبود اور صحت سے متعلق اصلاحات پر کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی: راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے منگل کے روز پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر و بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کی، جس میں ریاست کی ترقی، عوامی بہبود کی اسکیموں اور صحت کے شعبے کی جدید اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پی ایم  آفس کی جانب سے وزیراعلیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ نئی دہلی میں ’’دنیا کے سب سے مقبول رہنما‘‘ اور ’’قوم کو اول ترجیح دینے والے قائد‘‘ پی ایم نریندر مودی سے ملاقات ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں راجستھان کی ڈبل انجن سرکار نے عوامی فلاح اور شفاف حکمرانی کے دو کامیاب سال مکمل کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نےسی ایم مودی سے راجستھان کے مجوزہ دورے کی
درخواست بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سی ایم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی اور ’’ وکست بھارت‘‘ کے خواب کی تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ اسی دوران وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے صحت کے میدان میں جاری جدید اصلاحات، طبی خدمات کی مضبوطی، اور مختلف عوامی بہبود اسکیموں کی پیش رفت پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

بھجن لال شرما نے بتایا کہ راجستھان کے عوام تک اعلیٰ اور معیاری صحت کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی انفراسٹرکچر، بہترین اسپتال خدمات اور دور دراز علاقوں میں بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے ریاست عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج، چیف ترجمان اور اتراکھنڈ سے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انل بلونی کا سادہ مزاج، عوامی خدمت کا جذبہ اور جماعت کے لیے غیرمتزلزل وابستگی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے پراتھنا کی کہ  بھگوان انہیں صحت مند اور طویل زندگی عطا کرے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

10 hours ago