قومی

PM Modi and Amit Shah On Maharishi Valmiki Jayanti: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ  امت شاہ نے مہارشی والمیکی جینتی پر ملک کو دی مبارکباد

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مہارشی والمیکی کے پوتر اور مثالی خیالات کا قدیم زمانے سے ہی بھارتی سماج اور خاندانوں پر گہرا اثر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ سماجی ہم آہنگی پر مبنی مہارشی والمیکی کی روشن فکر  ہمیشہ ملک کے باشندہ  کی زندگی کو اجاگر کرتی رہے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ کی مہارشی والمیکی جینتی پر مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آدِکَوی مہارشی والمیکی کی جینتی پر ملک کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امت شاہ نے کہا کہ بھگوان شری رام کی زندگی کے فلسفے کو ’رامائن‘ میں سمو کر، مہارشی والمیکی نے تمام طبقات کے لوگوں کو انسانیت، وقار اور مذہب کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوتر گرنتھ ’رامائن‘ ہمیشہ نو انسانی کی ہر دور میں رہنمائی کرتا رہے گا۔

والمیکی جینتی پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے والمیکی جینتی کے موقع پر ملک کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہارشی والمیکی آدِکَوی اور مہاکاویہ رامائن کے مصنف تھے، جو بھگوان شری رام کی زندگی اور اصولوں کو امر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی حق گوئی، حسن اخلاق اور ہمدردی کی ابدی تعلیمات انسانیت کو ترغیب دیتی ہیں اور سب کو مذہب کے راستے پر گامزن کرتی ہیں۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ کی مبارکباد

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا کہ،  ’’پوری انسانیت کو ’رگھوکل نندن ‘پر بھو شری رام کے مثالی کردار سے روشناس کرانے والے آدِکَوی، عظیم گرنتھ رامائن کے رچیتا اور تری کال درشی مہارشی والمیکی جی کی جینتی پر انہیں ادب کے ساتھ نمن (خراج عقیدت) پیش کرتا ہوں‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

9 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago