اگر آپ کسان ہیں تو آج آپ کا دن اچھا ہونے والا ہے چونکہ کسی بھی وقت آپ کے بینک اکاونٹ میں 2000 روپئے پہنچ سکتے ہیں اور کسی بھی وقت آپ کے موبائل کا نوٹیفکیشن بج کر آپ کے چہرے پر خوشی لا سکتا ہے ۔سرکاری ریکارڈ میں جو کسان نہیں ہیں انہیں یہ خوشی آج نہیں ملے گی چونکہ آج کسانوں کیلئے خاص دن ہونے والا ہے۔دراصل پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت 16ویں قسط آج کسان بھائیوں کے کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔ کسان بھائی اس قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی یاوتمال سے کروڑوں روپے کسانوں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کریں گے۔
آپ کو بتادیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں 11.8 کروڑ کسانوں کو اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے 2.81 لاکھ کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ آج وزیر اعظم تقریباً 9 کروڑ مستفید کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کی 16ویں قسط کا فائدہ دیں گے۔ اس پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔اس دوران جہاں وہ کسانوں کے مسائل کو جاننے کی کوشش کریں گے وہیں اپنی حکومت کی حصولیابیوں اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے۔
فائدہ کس کو نہیں ملے گا؟
پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے ذریعے کسانوں کے کھاتوں میں 6000 روپے کی رقم بھیجی جاتی ہے۔ یہ رقم تین قسطوں میں کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔ آج وزیر اعظم کسانوں کے کھاتوں میں 2-2 ہزار روپے منتقل کریں گے۔ تاہم، وہ کسان جنہوں نے ابھی تک ای کے وائی سی نہیں کیا ہے، اس کے علاوہ اگر آپ نے درخواست فارم بھرتے وقت اپنے نام، والد کے نام، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات یا کوئی اور غلطی کی ہے تو آپ اس اسکیم کے فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔اگر آپ کو یہ چیک کرنا ہو کہ آپ کے اکاونٹ میں پیسے آئے یا نہیں تو اس کیلئے آپ پی ایم کسان کے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں رجسٹریشن نمبر یا پھر آدھار نمبر کے سہارے اپنے اکاوٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…