قومی

PM Dhan-Dhanya krishi Yojana: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، پی ایم دھن-دھانیا زرعی منصوبے کو منظوری، گرین انرجی پر خرچ ہوں گے 27 ہزار کروڑ روپے

نئی دہلی: مودی کابینہ نے ایک اہم فیصلے کے تحت ’پی ایم کسان دھن-دھانیا یوجنا‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اگلے چھ برسوں میں 24,000 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس سے ملک کے 1.7 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے گرین انرجی کے شعبے میں 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو بھی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اسکیم کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ان کی معاشی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

زرعی ترقی اور پیداوار میں اضافہ

اس منصوبے کے تحت ملک کے 100 زرعی اضلاع کی ترقی کی جائے گی، جہاں فصلوں کی متنوع کاشت اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت کی 36 موجودہ اسکیموں کو یکجا کر کے فصل کٹائی کے بعد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آبپاشی سہولیات میں بہتری اور زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔ اس قدم سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھے گی بلکہ خوراک کی سلامتی کو بھی تقویت ملے گی۔

گرین انرجی میں 27,000 کروڑ کی سرمایہ کاری

کابینہ نے گرین انرجی کے میدان میں بھی ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ این ٹی پی سی (NTPC) اور این ایل سی آئی ایل (NLCIL) کے لیے 27,000 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری صاف توانائی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ہے۔ اس اقدام سے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور بھارت کی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عزم کو مزید طاقت ملے گی۔

کسانوں اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند

حکومت کا یہ فیصلہ کسانوں اور ماحولیاتی تحفظ دونوں کے لیے مفید ہے۔ جہاں پی ایم دھن-دانیا یوجنا دیہی معیشت کو مستحکم کرے گی، وہیں گرین انرجی میں سرمایہ کاری سے بھارت کو توانائی کے شعبے میں خودکفالت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دونوں اسکیمیں طویل مدتی ترقی اور پائیدار خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

19 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

33 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

38 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago