نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور میں سنگین صورتحال کے لئے محض کانگریس پر الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں یہ بھی کہا کہ منی پور کے تناظر میں راہل گاندھی نے جمہوری انداز میں بات کی، جو حکومت کو بے نقاب کرتی ہے، اس لیے لوک سبھا میں ان کی تقریر کے کچھ حصوں کو کارروائی سے ہٹا دیا گیا۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، “منی پور کے تعلق سے راہل گاندھی نے جو باتیں کہی ہیں، اس سے وہاں کی صورتحال کی سنگینی کا پتہ چلتا ہے۔ منی پور میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان باتوں سے ان کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی ان کی دل کی بات کر رہا ہے۔
راہل کے الفاظ مکمل طور پر جمہوری: راوت
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے جو الفاظ ہیں وہ مکمل طور پر جمہوری الفاظ ہیں اور وہ صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے الفاظ حکومت کو بے نقاب کرتے ہیں، اس لیے ان کے الفاظ کو کارروائی سے ہٹا دیا گیا اور اس کے خلاف ایک مہم بھی چلائی گئی۔ وزیر اعظم مودی کے کانگریس پر حملہ کے بارے میں پوچھے جانے پر راوت نے طنزیہ لہجے میں کہا، اگر سب ٹھیک ہوتا تو آپ جیسے لوگ (وزیراعظم مودی) پیدا نہیں ہوتے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “آپ نو سال سے اقتدار میں ہیں اور آج منی پور میں جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے آپ برسوں پہلے ایک خاص صورتحال میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔ شمال مشرق میں پہلے شورش ایک عام سی بات تھی، یہاں تک کہ ہم نے حالات کو سنبھالنے کے لیے اپنی کئی حکومتیں بھی گنوا دیں۔
شمال مشرق میں مسائل کی ذمہ دارکانگریس
راوت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کو منی پور پرسکون اور خوشگوار صورتحال میں ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج منی پور جل رہا ہے تو وزیر اعظم کانگریس پر الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ جمعرات کے روز لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی نے منی پور سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں برسوں سے جاری مختلف مسائل کے لیے کانگریس اور اس کے زیر اقتدار سابقہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ شمال مشرق میں مسائل کو جنم دینے والی صرف کانگریس ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کے لیے وہاں کے لوگ ذمہ دار نہیں ہیں، کانگریس کی سیاست اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے شمال مشرق میں لوگوں کے اعتماد کا قتل کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…