قومی

Prashant Kishor remarks on Bihar political reality: بہار میں لوگ صرف چار ایشوز پر ووٹ دیتے ہیں،لالو کے خوف سے بی جے پی اور بی جے پی کے خوف سے لالو کو دیتے ہیں ووٹ

مشہور سیاسی حکمت ساز اور جن سوراج یاترا کے کوآرڈینیٹر پرشانت کشور بہار میں جن سوراج مہم کے تحت ریاست بھر میں پد یاترا کر رہے ہیں۔ ان کی پد یاترا 15 اضلاع  مکمل ہو چکی ہے اور فی الحال سہرسہ میں ہے۔ دریں اثنا، پد یاترا کے اختتام سے سے پہلے وہ مزید اضلاع کا بھی دورہ کریں گے اور جن سوراج سے جڑے لوگوں سے مل کر پد یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور یاترا کے دوران  عام لوگوں کو جن سوراج کی سوچ سے بھی آگاہ کریں گے۔

اس بیچ پرشانت کشور  نےاچانک کٹیہار کا دورہ کیا ہے اور  کٹیہار میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جن سوراج ابھیان کے مقصد کی وضاحت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرشانت کشور نے بہار کی حالت زار کے لیے لالو-نتیش اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں لوگ صرف چار ایشوز پر ووٹ دیتے ہیں۔ ذات، مذہب، لالو کے خوف سے بی جے پی  کواور بی جے پی کے خوف سے لالو کو۔ ان چاروں مسائل کا آپ کے اور آپ کے بچوں کے مستقبل سے کوئی تعلق نہیں۔

’سب کی رضامندی سے نیا آپشن بنایا جائے گا‘

جن سوراج ابھیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو متبادل کی عدم موجودگی میں غلط شخص کو ووٹ نہیں دینا چاہئے، اس لئے سب کی رضامندی سے ایک نیا متبادل بنایا جانا چاہئے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام صحیح لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے اور ایک ٹیم بنائی جائے۔جن سوراج ابھیان کے سربراہ نے کہا کہ بہار کی تمام پنچایتوں کی ترقی کے لیے اگلے 10 سالوں کے لیے پنچایت پر مبنی ترقیاتی منصوبہ بنایا جانا چاہیے۔ ان مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وہ بہار میں جن سوراج کے ذریعے لوگوں کے درمیان پد یاترا پر جا رہے ہیں اور ان سے کہہ رہے ہیں کہ جاگیں اور اپنے بچوں کے لیے بہتر بہار بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

18 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago