قومی

PM Modi: ‘فون بینکنگ گھوٹالہ پچھلی حکومت کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک’، پی ایم مودی نے کیا گاندھی خاندان پر حملہ

PM Modi: ہفتہ (22 جولائی) کو ملک بھر میں 44 مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم اس پروگرام سے عملی طور پر وابستہ ہیں۔ اس دوران انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 70 ہزار سے زائد نوجوانوں میں تقرری نامہ تقسیم کیا۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے پی ایم مودی مسلسل عوام کو تحفے دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پی ایم مودی نے مختلف محکموں اور تنظیموں میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو آن لائن اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے ہیں۔

اس دوران وزیر اعظم نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج کا دن ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے، نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہے، آپ کو ملک کا سر فخر سے بلند کرنا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان 9 سالوں میں 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔

آج ایک تاریخی دن ہے-پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا، “یہ ان نوجوانوں کے لیے ایک یادگار دن ہے جنہیں تقرری لیٹر مل رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ ملک کے لیے ایک بہت ہی تاریخی دن بھی ہے۔ 1947 میں اسی دن (22 جولائی) کو دستور ساز اسمبلی نے ترنگے کو اس کی موجودہ شکل میں قبول کیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں، جب ملک ترقی کے ہدف پر کام کر رہا ہے، آپ کے لیے سرکاری ملازمت میں شامل ہونا ایک بڑا موقع ہے۔ یہ نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور تقرری کے لیٹر حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں کو مبارکباد۔

گاندھی خاندان پر کیاحملہ

پی ایم مودی نے گاندھی خاندان کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کیا اور کہا کہ ملک میں کبھی فون بینکنگ گھوٹالہ ہوا کرتا تھا، پچھلی حکومت میں ایک ہی خاندان کے لوگ بینکوں سے قرض لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بینکوں کو نقصان پہنچایا اور ہم نے بینکوں کو لوٹنے والوں کی جائیدادیں ضبط کیں۔

پی ایم نے کہا، فون بینکنگ پچھلی حکومت کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک

انہوں نے کہا، “9 سال پہلے، فون بینکنگ میرے اور آپ جیسے عام شہریوں کے لیے نہیں تھی، اس وقت ایک مخصوص خاندان کے کچھ طاقتور رہنما بینک کو فون کرکے اپنے پیاروں کو ہزاروں کروڑ کے قرضے حاصل کراتے تھے۔ یہ قرض کبھی واپس نہیں کیے گئے… یہ فون بینکنگ گھوٹالا پچھلی حکومت کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک تھا۔”

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra Landslide: مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں لینڈ سلائڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  24  ہو ئی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا بینکنگ سیکٹر بھی معیشت کی توسیع میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بینکنگ کا شعبہ سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے، لیکن نو سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اقتدار کی خود غرضی قومی مفاد پر حاوی ہو جائے تو پھر کیسی بربادی ہوتی ہے، ملک میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ ہمارے بینکنگ سیکٹر نے پچھلی حکومت کے دوران اس تباہی کو محسوس کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

14 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

20 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

24 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

43 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

56 minutes ago