قومی

President Marcos arrives on 5-day state visit to India: فلپائن کے صدر مارکوس پانچ روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، صدر جمہوریہ مرمو اور وزیراعظم مودی سے کریں گے ملاقات، باہمی تعاون کو ملے گا فروغ

نئی دہلی: فلپائن کے صدر فرڈیننڈ روموالدیز مارکوس جونیئر پیر کے روز پانچ روزہ سرکاری دورے پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، اس دورے کا مقصد بھارت اور فلپائن کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ صدر مارکوس کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، اور ان کے برسراقتدار آنے (2022) کے بعد کسی فلپائنی صدر کا بھی یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ پبیترا مارگریٹا نے استقبال کیا

وزارت خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ صدر مارکوس کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ صدر فرڈیننڈ آرمارکوس جونیئر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ پبیترا مارگریٹا نے ان کا استقبال کیا۔ بھارت اور فلپائن اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔

خاتون اول اور کابینہ وزراء بھی موجود

صدر مارکوس کے ہمراہ ان کی اہلیہ خاتون اول لوئس ارانیٹا مارکوس بھی موجود تھیں، ساتھ ہی ان کے کئی کابینہ وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی بھارت پہنچا۔

صدر مرمو، وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ سے ہوگی ملاقات

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر مارکوس صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ 5  اگست کو صدر مارکوس راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے، جس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم مودی سے مذاکرات کریں گے۔ اس موقع پر دوطرفہ یادداشتوں (MoUs) پر دستخط اور مشترکہ پریس بیانات بھی متوقع ہیں۔

کئی شہروں میں سرکاری مصروفیات کا شیڈول

صدر مارکوس مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ صدر دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ بنگلورو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم مودی کی دعوت پر ہورہا ہے۔

بھارت-فلپائن کے تعلقات کی مضبوط بنیاد

بھارت اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات نومبر 1949 میں قائم ہوئے تھے اور تب سے دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، بحری تعاون، زراعت، صحت، دواسازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے کئی شعبوں میں مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔ دونوں ممالک بشمول بھارت-آسیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری علاقائی سطح پر بھی قریبی تعاون رکھتے ہیں۔

بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے میں بھارت کا وژن

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت-فلپائن تعلقات، بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی، وژن مہاساگر اور بحر ہند و بحرالکاہل کے لیے بھارتی حکمت عملی کے کلیدی ستون ہیں۔ یہ دورہ دونوں رہنماؤں کے لیے مستقبل کے دوطرفہ تعاون کی راہیں طے کرنے اور علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

مشترکہ جمہوری اقدار اور تاریخی رشتہ

بھارت اور فلپائن کے درمیان تعلقات تاریخی بنیادوں اور مشترکہ جمہوری اقدار پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جن میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلہ شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

46 minutes ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

1 hour ago

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

3 hours ago