مہاراشٹر کے وزراء کا تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک تازہ ویڈیو وائر ہو رہی ہے۔ این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے روہت پوار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر مملکت میگھنا بورڈیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں وہ مبینہ طور پر پربھنی میں ایک پروگرام میں گاؤں کے ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے رہی تھیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وزیر کے تبصروں کو پس منظر و پیش منظر کے بغیر نہیں پیش کیا جانا چاہیے۔
روہت پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’وہ لوگ جو ایوان میں رمی کھیلتے ہیں، نقدی کے تھیلے بھرتے ہیں، ڈانس بار چلاتے ہیں، پہلے غلطیاں کرتے ہیں اور پھر ان کی تعریف کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح کے کاموں کا جشن مناتے ہیں۔ اب ایک نیا اضافہ ایک وزیر ہے جو ایک پروگرام کے دوران افسر کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے رہی ہے۔‘‘
روہت پوار نے دیویندر فڑنویس سے اپنے وزراء کو قابو میں رکھنے کے لیے کہا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میگھنا بورڈیکر ایک سرکاری پروگرام کے دوران ایک گرام سیوک کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے رہی ہیں، کیوں کہ وہ ہاؤسنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان سے متعلق ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ اس پر سوال کرتے ہوئے روہت پوار نے کہا کہ ’’دیویندر فڑنویس جی، آپ کو کس طرح کے ’سجن‘ (مہذب) وزیر ملے ہیں؟ آپ کی کابینہ کی شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے وقار سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ براہ کرم ان پر قابو پائیں۔‘‘
دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صحت عامہ کی وزیر مملکت بورڈیکر نے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی ترمیم شدہ کلپ پوسٹ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ میں نے جو کہا وہ عوام کے مفاد میں تھا۔ میں ضلع پریشد کے افسران کے سامنے ایک اسٹاف ممبر کے بارے میں بات کر رہی تھی جس نے اپنا کام بہتر نہیں کیا۔ اگر کوئی نہیں سنتا ہے تو ہمیں اس زبان اور لہجے میں بات کرنی چاہیے جو وہ سمجھتے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…