قومی

Petrol Diesel Rate: نوئیڈا سے آگرہ تک مہنگا ہوا پٹرول اور ڈیزل، جانیے اپنے شہر کے نئے ریٹ

Petrol Diesel Rate: سرکاری تیل کمپنیاں ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔ یہ قیمت مختلف ریاستوں اور شہروں کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ ہفتہ کو بھی ایندھن کی قیمت جاری کر دی گئی ہیں۔ آج کئی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں تاہم بعض مقامات پر قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

کتنی ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت؟

خام تیل کی قیمت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہفتے کے آخری کاروباری دن WTI کروڈ آئل اور برینٹ کروڈ دونوں کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت کی بات کریں تو اس میں 0.45 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ 90.03 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ کروڈ آئل میں 0.03 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 93.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

چار بڑے شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں

نئی دہلی– پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

چنئی– پٹرول 102.74 روپے فی لیٹر، ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

کولکاتہ– پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ممبئی– پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی تبدیلی

اجمیر– پٹرول 40 پیسے سستا ہوکر 108.14 روپے، ڈیزل 37 پیسے سستا ہوکر 93.41 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

نوئیڈا – پیٹرول 6 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور 96.65 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور ڈیزل 6 پیسے مہنگا ہو کر 89.82 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

آگرہ– پٹرول 16 پیسے مہنگا ہو کر 96.36 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ڈیزل 16 پیسے سستا ہو کر 89.53 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

احمد آباد– پٹرول 15 پیسے سستا ہوکر 96.42 روپے، ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 92.17 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

گروگرام– پٹرول 2 پیسے سستا 96.97 روپے، ڈیزل 2 پیسے سستا 89.84 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس طرح چیک کریں اپنے شہر کے تازہ ترین ریٹ

صارفین کی سہولت کے لیے سرکاری تیل کمپنیاں روزانہ صرف ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کے تازہ ترین ریٹ چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ بی پی سی ایل کے صارف ہیں، تو نئے ریٹ جاننے کے لیے، RSP <ڈیلر کوڈ> لکھیں اور اسے 9224992249 نمبر پر بھیجیں۔ HPCL صارفین قیمت جاننے کے لیے، HPPRICE <ڈیلر کوڈ> لکھیں اور اسے 9222201122 پر بھیجیں۔ انڈین آئل کے صارفین کو قیمت جاننے کے لیے RSP <ڈیلر کوڈ> لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا چاہیے۔ اس کے بعد آپ کو چند منٹوں میں ریٹ کی تازہ ترین معلومات مل جائیں گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

33 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago