قومی

Sandeshkhali Sting Video: سندیش کھالی اسٹنگ ویڈیو کی تصدیق کے لیے ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل

مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں خواتین کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں کیے گئے اسٹنگ آپریشن کی سچائی کی تصدیق کے لیے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی جلد سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

یہ درخواست ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سندیش کھالی میں خواتین کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں اسٹنگ آپریشن کیا گیا ہے۔ اس کی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے ایس آئی ٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کیا ہے اسٹنگ آپریشن؟

درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹنگ آپریشن میں ایک شخص کو دکھایا گیا جس میں ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف عصمت دری کے الزامات جھوٹے تھے اور سندیش کھالی کے لوگوں نے یہ کارروائی بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری کی ہدایت پر ٹی ایم سی لیڈروں کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ خواتین کو عصمت دری کی جھوٹی شکایت درج کرانے کے لیے خالی کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔

سپریم کورٹ پہلے ہی اٹھا چکا ہے سوال

آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ مغربی بنگال حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مغربی بنگال حکومت سندیش کھالی معاملے میں کچھ نجی افراد کے مفادات کے تحفظ کے لیے درخواست گزار کے طور پر اس کے سامنے کیوں آئی ہے۔ دراصل، کلکتہ ہائی کورٹ نے 10 اپریل کو سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ سندیش کھالی میں خواتین کے خلاف جرائم اور زمین پر قبضے کے الزامات کی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پارٹی ایسے لوگوں کی نہیں کرتی ہے حمایت‘‘، سواتی مالیوال کی پٹائی معاملے میں سنجے سنگھ کا ردعمل

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف مغربی بنگال حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے اس عرضی کو مسترد کر دیا تھا جس میں کیس کی ایس آئی ٹی یا سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عرضی گزار سے ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا۔ عرضی وکیل الکھ الوک سریواستو کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

9 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

51 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago