قومی

Period Leave: لڑکیوں کو پیریڈ میں ملے گی چھٹی! سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں کیا گیا یہ بڑا مطالبہ

سپریم کورٹ میں منگل کے روز خواتین کی ماہواری (حیض کی مدت) کی وجہ سے ہونے والے درد کے لئے چھٹی سے متعلق عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ،، 1961 کی دفعہ 14 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کا  حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات اور کام کرنے والی خواتین ماہواری کے درد (حیض کے دوران) کی چھٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وکیل شیلندرمنی ترپاٹھی کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں سپریم کورٹ سے ریاستی حکومتوں کو خواتین کے لئے ماہواری کے وقت چھٹی کے لئے ضابطے بنانے کے لئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عرضی میں میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ، 1961 کی دفعہ 14 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے احکامات دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں ان التزامات کو نافذ کرنے کے لئے انسپکٹر تعینات کئے جاتے ہیں۔ عرضی کے مطابق، بہار ہی ایک واحد ریاست ہے جو 1992 کی پالیسی کے تحت ماہواری کے درد کی وجہ سے چھٹی فراہم کرتی ہے۔ ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں میں خواتین کو ماہواری کے درد یا ماہواری کی چھٹی سے انکار کرنا آئین کے دفعہ 14 کے تحت مساوات کے ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عرضی گزار کے مطابق، سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہواری کے دوران درد کی وجہ سے چھٹی سے متعلق قانون سازی کی پیش رفت میں فقدان ہے۔ کیونکہ متعلقہ معاملوں پر لوک سبھا میں دو نجی ممبر بل پیش کئے گئے تھے، لیکن دونوں بل لیپس ہوگئے ہیں۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کچھ تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کو چھوڑ کر، حیض کی مدت میں چھٹی کے مطالبے کو سوسائٹی مقننہ اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے دانستہ یا نادانستہ طور پرنظرانداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Hrithik Roshan Birthday: سوزین خان سے طلاق کے بعد 12 سال چھوٹی صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں رتک روشن

عرضی کے مطابق، جہاں کچھ ہندوستانی کمپنیاں جیسے اویپن، زومیٹو، بائیجوس، سوئیگی، میگزٹر، انڈسٹری اور گوزوپ پیڈ پیریڈ لیو آفرکرتی ہیں۔ وہیں یوکے، چین، جاپان، تائیوان، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، اسپین اور زیمیبیا پہلے سے ہی کسی نہ کسی طور پرماہواری کے وقت چھٹیاں دیتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago