قومی

Amit Shah’s Road Show: بیپور میں امت شاہ کے روڈ شو سے عوام پرجوش، بولے ہم تبدیلی چاہتے ہیں

کیرالہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں این ڈی اے امیدوار کے پی پرکاش بابو کی حمایت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو بیپور پہنچے، جہاں انہوں نے روڈ شو میں شرکت کی۔ اس روڈ شو کو لے کر مقامی لوگوں اور بی جے پی حامیوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ یہ روڈ شو مٹھوٹم بجتھ جنکشن سے شروع ہو کر ندووٹم اور پیراچاننگڑی جیسے اہم علاقوں سے گزرے گا۔ یہ پروگرام 9 اپریل کو ہونے والے کیرالہ اسمبلی انتخابات سے قبل این ڈی اے کی انتخابی مہم کا اہم حصہ ہے۔

روڈ شو سے پہلے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہونے لگے۔ ایک مقامی باشندے نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے رہنما امت شاہ کے لیے یہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں، ہم بہت خوش ہیں۔‘‘

ایک اور شخص نے کہا، ’’ہم تبدیلی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں بی جے پی کی حکومت بنے۔ امت شاہ کی آمد کو لے کر ہم پرجوش ہیں۔‘‘ ایک بی جے پی حامی نے دعویٰ کیا، “اس بار ہر نشست بی جے پی جیتے گی۔ ہم تبدیلی چاہتے ہیں اور ہمارا ساتھ امت شاہ کے ساتھ ہے۔’’ ایک اور مقامی شخص نے امید ظاہر کی کہ اس بار ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنے گی اور اعلیٰ قیادت کا دورہ اس سمت میں اہم ثابت ہوگا۔ روڈ شو کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ بھاری بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں مکمل طور پر الرٹ ہیں تاکہ پروگرام پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

تروولا میں حامیوں نے استقبال کیا

اس سے قبل ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے تروولا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز “جے کیرالَم! جے وکست کیرالَم!” کے نعروں سے کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کیرالہ میں این ڈی اے کے لیے عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد صاف نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ریاست کا ماحول بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور یہ ایک بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

7 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

35 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago