قومی

India-Pakistan Ceasefire: پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات، جموں و کشمیر حکومت نے کی فرضی خبروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل

سری نگر: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد جموں کشمیر اور راجستھان سے متصل سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر ہیں۔ جموں و کشمیر کے پونچھ، ادھم پور اور راجستھان کے باڑمیر میں اتوار کی صبح حالات پرامن رہے۔ اس دوران ڈرون کی سرگرمی، فائرنگ یا گولہ باری کی کوئی خبر نہیں ہے۔

اس دوران، جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کے روز ایک عوامی ایڈوائزری جاری کی، جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ پرسکون رہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جھوٹے دعووں سے گریز کریں۔

جموں و کشمیر حکومت نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر کہا وہ اپنے شہریوں کے تحمل اور بھروسے کی تعریف کرتی ہے۔ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں، غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، وزارت دفاع نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلنے والی فرضی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں۔ وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔

وزارت دفاع نے ایکس پر لکھا، ’’اس حساس وقت میں، واٹس ایپ پر بہت ساری غلط معلومات اور فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ چوکنا رہیں اور وزارت دفاع سے متعلق درست معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی پر پوسٹ کرنے کے بعد کر دیا ڈیلیٹ…’آپریشن سندور‘ پر ٹرول ہو گئے سلمان خان، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ لوگوں کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا چاہئے۔

’’لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں‘‘

حکومت نے کہا، ’’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات اور غیر تصدیق شدہ دعوے غیر ضروری خوف و ہراس پیدا کر سکتے ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں اور انہیں نہ پھیلائیں۔ صرف معتبر نیوز چینلز اور سرکاری پیغامات پر بھروسہ کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

28 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

1 hour ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

4 hours ago