جموں و کشمیر کے ایک بااثر شیعہ لیڈر اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے 4 اگست کو نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ اس لیے نہایت اہم ہو جاتی ہے کیونکہ یہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کی چھٹی سالگرہ سے ایک دن پہلے ہوئی ہے۔
عمران انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں زمینی حقائق کے بارے میں مخلصانہ اور گہری بات چیت کے لیے آج دہلی میں عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جی سے ملاقات کی۔‘‘ سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری نے مزید کہا کہ ’’ہم نے طویل بات کی اور ایل جی کی طرف سے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا جو کہ فوری اور مستقل توجہ کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ عسکریت پسندی کا شکار ہونے والے تمام خاندانوں کو معاوضہ اور نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے پولیس کو بعض معاملات میں مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، جہاں ابھی تک مقدمات درج نہیں ہوئے ہیں۔ انصاری نے کہا ’’میں نے محرم کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت کی حمایت کے لیے بھی تعریف کی اور بعض ممنوعہ جلوسوں کا مسئلہ اٹھایا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ اگلے سال سے ان کی پرامن بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…
فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔…
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو…
دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی…
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی…
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…