مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے، جن کے پاس کوآپریشن پورٹ فولیو بھی ہے، مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ منافع پوسٹ کرنے پر ریپکو بینک کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مالی سال 2024-25 میں ₹ 140 کروڑ کا منافع پوسٹ کرنے کے لیے ٹیم ریپکو بینک کو دلی مبارکباد، جو کوآپریٹو سوسائٹی کی تاریخ میں سب سے بڑا منافع ہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس بینک نے مرکزی وزارت داخلہ دائرۂ اختیار کے تحت کارکردگی، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک مثال قائم کی ہے جو کوآپریٹو سیکٹر کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی۔ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق Repatriates Cooperative Finance and Development Bank Ltd. (REPCO BANK) نومبر19، 1969 کو مدراس کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 1961 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کوآپریٹو سوسائٹی کے طور پر رجسٹرڈ ہوا تھا۔
آج وزارت داخلہ کی جانب سے مرکزی وزیر امت شاہ نے بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے ₹ 22.90 کروڑ کا ڈیویڈنڈ چیک وصول کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’آج ایم ایچ اے کی جانب سے شری ای سنتھانم، چیئرمین، شری سی تھنگاراجو، ڈائریکٹر – ریپکو بینک اور ریپکو ہوم فائنانس لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر شری او ایم گوکل سے 22.90 کروڑ کا ڈیویڈنڈ چیک موصول ہوا۔‘‘
واضح رہے کہ کوآپریشن کی وزارت 6 جولائی 2021 کو قائم کی گئی تھی، جس نے کوآپریٹو سیکٹر کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا تھا۔ پی آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 8.44 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹیو ہیں، جن میں 2 لاکھ کریڈٹ کوآپریٹیو اور 6 لاکھ نان کریڈٹ کوآپریٹیو ہیں جن میں ہاؤسنگ، ڈیری، فشریز وغیرہ شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…