ملک آج پورے وقار، جوش اور قومی فخر کے ساتھ یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس قومی موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی اور آئین سازوں کو نمن کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں جمہوری اقدار، آئین کی طاقت اور ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو اجاگر کیا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے پہلے پیغام میں امت شاہ نے لکھا کہ تمام ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ تمام مجاہدین آزادی اور مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھنے والے آئین سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئینی اقدار کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو آگے بڑھائیں۔
مرکزی وزیرداخلہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے یوم جمہوریہ کی پیشگی شب پر قوم سے خطاب کو بھی ری پوسٹ کرتے ہوئے اس کی بھرپور تعریف کی۔ امت شاہ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا یہ خطاب بھارت کے مضبوط جمہوری سفر، حالیہ برسوں کی تاریخی پیش رفت اور مستقبل کے واضح روڈ میپ کی نہایت متاثر کن پیشکش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطاب وندے ماترم کی تاریخ سے لے کر آئین سازوں کے عزم تک کو اجاگر کرتا ہے اور 140 کروڑ شہریوں کو اتحاد کے ایک مضبوط رشتے میں باندھتے ہوئے خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔واضح رہے کہ یو م افذ ہوا اور ملک ایک خود مختار، سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوریہ بنا۔ یہ دن شہریوں کو ان کے حقوق اور فرائض کی یاد دہانی کے ساتھ ساتھ آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کی علامت بھی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گوتم گمبھیر نے نوجوان تیز گیند باز مایانک یادو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا…
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…
سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…
جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر ہوٹل لی میریڈیئن کے قریب واقع گول چکر…
سی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپنی تحریک…
نسلی امتیاز کے باعث بھارتی نژاد خاندانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع…