بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی اہلیہ جیوتی سنگھ کے ساتھ جاری تنازع پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جیوتی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ ان سے ملنے لکھنؤ آ رہی ہیں۔ پون سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے ہی جیوتی کے رویے اور ارادوں کا اندازہ تھا، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ پون سنگھ نے بتایا کہ رات کو وہ اپنے دوست دھننجے اور رتک کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، تب اطلاع ملی کہ جیوتی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ لوگ آ رہے ہیں۔ اس پر پون نے کہا کہ ان کا ذہنی حال ٹھیک نہیں تھا، اس لیے انہوں نے کہا کہ وہ ایک دو دن بعد آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ رات کو سو رہے تھے تو ان کے بڑے بھائی نے آ کر بتایا کہ جیوتی نیچے پہنچ گئی ہیں۔ پون سنگھ نے کہا کہ،’’قانون میرے لیے بھی اہم ہے اور ان کے لیے بھی۔ طلاق کا کیس آرا میں چل رہا ہے اور مینٹیننس کا کیس بلِیا میں۔‘‘
چائے پلائی، پانی دیا اور سمجھانے کی کوشش کی
پون سنگھ نے بتایا کہ وہ جیوتی اور ان کے بھائی بہنوں سے ملے، انہیں چائے پلائی، پانی دیا اور سمجھایا، لیکن جیوتی نے صاف کہا کہ جب تک طلاق کا معاملہ ختم نہیں ہوتا، وہ وہاں سے نہیں جائیں گی۔ پون نے انہیں سمجھایا کہ ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا۔
پوری رات گاڑی میں گزاری
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ پر جانے سے پہلے انہوں نے جیوتی کے لیے کھانے کا انتظام کروایا اور دھننجے سے کہا کہ وہ بات کریں۔ میٹنگ کے دوران ان کا فون دور تھا، لیکن جب انہوں نے فون چیک کیا تو گھر کی حالت کافی خراب ہو چکی تھی۔ اس لیے انہوں نے یصلہ کیا کہ وہ گھر نہیں جائیں گے اور پوری رات گاڑی میں ہی گزاری۔ آخر میں پون سنگھ نے کہا کہ ان کا رویہ کیسا رہا، یہ جیوتی، ان کا دل اور خدا جانتے ہیں۔ انہوں نے اس پر امن اور احترام قائم رکھنے کی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…