قومی

Pawan Kalyan To Quit Acting: آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ بنتے ہی پون کلیان نے فلموں کے تعلق سے لیابڑا فیصلہ،جانئے تفصیلات

ساؤتھ کے سپر اسٹار پون کلیان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی بننے کے بعد فلموں میں کام نہیں کریں گے۔ ان کی پوری توجہ اپنے حلقے کام کاج مرکوز رہے گی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔

پون کلیان نے بدھ کو اپنے حلقہ پیتھا پورم میں ایک جلسہ عام کیا۔ اس دوران پون کے مداحوں نے ‘او جی’ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ پھر پون نے کہا- اوجی؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میرے پاس فلمیں بنانے کا وقت ہوگا؟ میں نے 5 وعدے کیے تھے۔ سب سے پہلے میں اس حلقے کی بہتری پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

فلم میکرز سے معافی مانگ لی!

ساؤتھ اداکارنے مزید کہا کہ وہ اپنی کمیٹیڈ فلمیں مکمل کریں گے لیکن فی الحال وہ سیاست پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا- ‘کم از کم کوئی مجھے گڑھے نہ بھرنے یا نئی سڑکیں نہ بنانے کا قصوروار نہ سمجھے۔ اگر کوئی مجھ سے سوال کرے کہ میں اوجی کی شوٹنگ میں کیوں مصروف ہوں تو میں کیا کروں گا؟ اپنے دل میں اس خوف کے ساتھ، میں نے اپنے فلم سازوں سے کہا کہ آپ مجھے معاف کر دیں۔

‘اوجی’ کے بارے میںکہا

پون نے کہا- ‘مجھے پہلے لوگوں کی خدمت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ جب مجھے وقت ملے گا تب ہی فلموں کی شوٹنگ کروں گا۔ انہوں نے اپنی فلم کا انتظار کرنے والے مداحوں سے کہا – ‘آپ واقعی او جی دیکھیں گے، اچھا ہوگا۔’

پون کلیان کا ورک فرنٹ

پون کلیان کے کام کے بارے میں  اگر بات کی جائے تو، ان کے پاس فی الحال تین فلمیں ہیں جن کی شوٹنگ انہوں نے ابھی مکمل نہیں کی ہے۔ ناظرین سوجیت کی ‘او جی’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ‘استاد بھگت سنگھ’ بھی ہے جو تامل فلم ‘تھیری’ کا تیلگو ریمیک ہے۔ وہ ‘ہری ہر’ ‘ویرا مالو: پارٹ 1 – تلوار بمقابلہ روح’ میں بھی نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Asian Para Games 2026: ایشین پیرا گیمز 2026 میں ہندوستان کی تاریخی کارکردگی، 114 تمغوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم

30 سونے، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے اپنا سابقہ…

3 hours ago

Jeevan Bollywood Story: جیب میں صرف 26 روپے لے کر ممبئی پہنچے تھے جیون، ایسے بنے ہندی فلموں کے مشہور ولن

ہندی فلموں میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جنہیں ناظرین نے ان کے نام سے…

4 hours ago

Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ…

4 hours ago

India vs New Zealand: زخمی ایشان کشن دوسرے ٹی 20 سے باہر، کمار کشاگرا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ…

4 hours ago