قومی

GTB Hospital Firing: دہلی کے جی ٹی بی اسپتال کے اندر مریض کا قتل، اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ماری گئی گولی

اتوار (14 جولائی) کو دہلی کے گرو تیگ بہادر اسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جی ٹی بی ہسپتال میں ایک مریض کو گولی مار دی گئی۔ مریض کی شناخت 32 سالہ ریاض الدین کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاض الدین تقریباً 21 دنوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ریاض الدین کو پیٹ میں انفیکشن کی شکایت کے باعث 23 جون کو داخل کرایا گیا تھا۔ تب سے وہ یہاں زیر علاج تھے۔ 14 جون بروز اتوار شام 4.00 بجے کے قریب ایک لڑکا ان سے ملنے آیا اور اسے گولی مار دی۔ ریاض الدین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 18 سال تھی۔ پولیس کے مطابق جی ٹی بی انکلیو کے وارڈ نمبر 24 میں فائرنگ کے حوالے سے پی سی آر کال موصول ہوئی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ مریض ریاض الدین، جس کی عمر تقریباً 32 سال ہے، کو 23 جون 2024 کو پیٹ میں انفیکشن کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آج شام 4 بجے کے قریب ایک 18 سال کا لڑکا وارڈ کے اندر آیا اور ریاض الدین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ملک کے دارلحکومت  دہلی میں حالیہ دنوں میں اس طرح کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے 13 جولائی کو راجدھانی کے لاجپت نگر میں تیز فائرنگ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدمعاشوں نے یہاں تقریباً 10-12 راؤنڈ فائر کئے۔ اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں کے ایک گروہ نے دشمنی کی وجہ سے یہ گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے اس واقعے کے پیچھے محرکات کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جانکاری دیتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا، “فائرنگ کا واقعہ لاجپت نگر علاقے میں سامنے آیا ہے۔ حریف گروہ کے ارکان نے ایک مجرم پر گولی چلائی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago