Parliament Winter Session 2024: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سیشن کے تیسرے دن صبح 11 بجے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب بدھ کو لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ ہی منٹ کے اندر ملتوی کردی گئی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اوراڈانی گروپ سے متعلق معاملے کواٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ اراکین کے ذریعہ التوا کے نوٹس کا ذکرکرتے بھی سنا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین نے سنبھل کے حادثہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی کے درمیان وقفہ سوال شروع کرایا۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے کئی اراکین آسن کے قریب پہنچ کرنعرے بازی کرنے لگے۔
لوک سبھا اسپیکر نے ملتوی کی کارروائی
وقفہ سوال میں بی جے پی کے اراکین ارون گوول نے الیکٹرانک انفارمیشن ٹیکنالوجی اوروزارت سے متعلق ضمنی سوالات پوچھے، جن کا جواب محکمہ کے وزیراشونی ویشنونے دیا۔ اوم برلا نے آسن کے قریب پہنچ کرنعرہ بازی کرنے والے اپوزیشن اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیٹ پرچلے جائیں اوروقفہ سوالات کوجاری رہنے دیں۔ انہوں نے ارون گوول کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بارسوال پوچھ رہے ہیں، اس لئے ایوان کی کارروائی کو چلنے دیا جائے۔ تاہم ہنگامہ آرائی جاری رہی اوراپوزیشن کے اراکین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ لوک سبھا اسپیکرنے نعرے بازی کررہے اپوزیشن اراکین سے کہا، ’’وقفہ سوال ایک اہم وقت ہے، سب کا وقت ہے۔ آپ نے وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیا، آپ کوہرمعاملے پربحث کرنے کا موقع دیا جائے گا… آپ منصوبہ بند طریقے سے تعطل پیدا کرنا چاہتے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تقریباً 11:05 بجے ایوان کی کارروائی دوپہر12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔…
ایکویٹی اسکیمیں جو 2024 میں میوچل فنڈ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے لیے سب سے…
یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل…
این ایس ای کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر سری رام کرشنن کے مطابق اس کلینڈر…
وزارت نے کہا کہ سی پی پی ایس کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ گزشتہ سال اکتوبر…
اگر 2021 کی مردم شماری کرائی جاتی اور دیہی شہری آبادی کے اعداد و شمار…