قومی

Manoj Jha on Pakistan’s demand for Nobel Prize for Trump: ’’پارلیمنٹ کو متفقہ طور پر کرنا چاہیے اپنے موقف کا اظہار‘‘، پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کو نوبل انعام کے مطالبے پر بولے منوج جھا

راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیے جانے پر ہندوستانی پارلیمنٹ کو یک آواز ہو کر ردِعمل دینا چاہیے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے سنا ہے کہ ایک ہمسایہ ملک سرکاری طور پر امریکی صدر کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کو یک آواز ہو کر بولنا چاہیے۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ راجناتھ سنگھ اس سلسلے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ان چند تجربہ کار رہنماؤں میں سے ہیں جو اپوزیشن سے دشمنی نہیں رکھتے، برخلاف نئی نسل کے بعض رہنماؤں کے۔‘‘

امریکہ کو واضح پیغام دے حکومت: منوج جھا

انھوں نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور وزیر اعظم کی قیادت میں امریکہ کو ایک واضح پیغام دیں۔ منوج جھا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اور پہلگام دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ درد اب قوم کا اجتماعی درد بن چکا ہے، مگر کئی سوالات بدستور باقی ہیں۔ ٹرمپ سترہویں بار بیان دے چکے ہیں اور وزارت خارجہ کی بیوروکریسی اسے مؤثر طور پر چیلنج نہیں کر پائی۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ 21 جون کو پاکستانی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق نامزدگی میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع میں ’’فیصلہ کن سفارتی کردار‘‘ ادا کیا اور ’’اعلیٰ قیادت‘‘ کا مظاہرہ کیا۔ یہ نامزدگی پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ نے بھی پھر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

5 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago