Parliament Security Breach Case: دہلی پولس پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والوں کا پولی گرافی ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لیے دہلی پولیس نے دہلی کی پٹیالہ کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔ عدالت پولیس کی درخواست پر 2 جنوری کو سماعت کرے گی۔ فی الحال تمام ملزمین 5 جنوری تک عدالتی تحویل میں ہیں۔
دراصل 13 فروری کو پارلیمنٹ پر حملے کی 22 ویں برسی تھی۔ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو نوجوان سامعین گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے تھے۔ یہ نوجوان نعرے لگا رہے تھے کہ ایک نوجوان نے اپنے جوتے سے اسپرے نکال کر پیلے رنگ کی گیس چھڑک دی۔ اس دوران ایوان میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم کچھ ارکان اسمبلی نے ان دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ان دو نوجوانوں کی شناخت ساگر شرما اور منورنجن ڈی کے طور پر ہوئی ہے۔
جب یہ دونوں نوجوان ایوان میں داخل ہوئے تو پولیس نے ایک خاتون نیلم دیوی اور ایک نوجوان امول شندے کو ایوان کے باہر نعرے بازی اور احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دونوں پیلے رنگ کی گیس چھڑک رہے تھے۔ ان چار ملزمین کے علاوہ پولیس نے دو اور نوجوانوں للت جھا اور مہیش کماوت کو گرفتار کیا تھا۔
للت جھا دراندازی کے وقت پارلیمنٹ کے باہر تھا۔ اس نے ایوان کے باہر احتجاج کرنے والے ملزم کی ویڈیو بنائی تھی اور اسے واٹس ایپ کے ذریعے اپنے ایک ساتھی کو بھیج دیا تھا۔ یہی نہیں للت کے پاس تمام ملزمین کے موبائل فون بھی تھے، وہ انہیں راجستھان لے گیا اور جلا دیا۔ پولیس نے للت کی مدد کرنے پر مہیش کو گرفتار کیا تھا۔
مختلف ریاستوں سے ہے ملزمین کا تعلق
پارلیمنٹ میں دراندازی کے تمام ملزمین کا تعلق مختلف ریاستوں سے ہے۔ یہ سب سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں دراندازی کے ملزم ساگر کا تعلق یوپی کے لکھنؤ سے ہے جبکہ منورنجن کرناٹک کے میسور سے ہے۔ یہ دونوں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے جاری کردہ پاس کے ذریعے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تھے۔ جبکہ نیلم ہریانہ سے، امول مہاراشٹر سے، للت بہار سے اور مہیش راجستھان سے ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…