بھارت ایکسپریس۔
Parliament Monsoon Session 2023: منی پور کے موضوع اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ (INDIA) پر وزیراعظم مودی کے تبصرہ کے بعد برسراقتدار گروپ اور اپوزیشن میں تعطل بڑھتا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو خط لکھ کر اس تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس درمیان اپوزیشن جماعت بدھ کے روزیعنی 26 جولائی کو حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی تحریک بھی لائیں گی۔
کانگریس نے اپنے لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کو 26 جولائی کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لئے تین لائن کا وہپ جاری کیا ہے۔ اس میں سبھی لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صبح ساڑھے دس بجے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ کی میٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ موجودہ مانسون سیشن کے لئے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی معطلی کی وجہ سے راجیہ سبھا کے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ احاطے میں دھرنا بھی جاری ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل کے روز اپوزیشن لیڈران، ملیکا ارجن کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری کو خط لکھ کر ان سے پارلیمنٹ میں منی پور موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے تعاون دینے کی گزارش کی۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو لکھے ایک جیسے خط میں امت شاہ نے کہا کہ حکومت منی پور موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے اور انہوں نے سبھی پارٹیوں سے پارٹی کے نظریے سے اوپر اٹھ کر تعاون کرنے کی گزارش کی۔
امت شاہ نے خط میں لکھا کہ میں آپ کو یہ خط راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں منی پور کے حادثہ پر بحث کے لئے آپ کے تعاون مانگنے کے لئے لکھ رہا ہوں۔ ہماری پارلیمنٹ ہندوستان کی جمہوریت کی زندہ بنیاد ہے۔ کچھ عدالتی فیصلوں اور کچھ حادثات کی وجہ سے مئی مہینے کی شروعات میں منی پور میں تشدد کے حادثات پیش آئے۔ کچھ شرمناک سانحہ بھی رونما ہوئے، جس کے بعد ملک کے عوام، پارلیمنٹ سے امید کر رہے ہیں کہ اس مشکل وقت میں سبھی پارٹیاں پارٹی کی سیاست سے اوپر اٹھ کر منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی رہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…