قومی

کون ہیں وہ اراکین پارلیمنٹ، جنہوں نے نہیں اٹھایا ایم پی کے طور پر حلف؟ بی جے پی کے فیصلے سے ہیں برہم

نئی دہلی: 18ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن پیرکے روزشروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے پیر کے روز لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ وزیراعظم مودی کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیر ٹرانسپورٹ (نقل وحمل) نتن گڈکری سمیت مودی کابینہ کے وزرا نے حلف لیا۔ حالانکہ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سریش، ڈی ایم کے لیڈر کے ٹی بالو اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے نے حلف نہیں لیا۔ ان اراکین پارلیمنٹ نے پروٹم اسپیکر کے طور پر بھرت ہری مہتاب کے انتخاب پر اعتراض ظاہرکیا۔

دراصل، وزیراعظم نریندر مودی کے بعد رادھا موہن سنگھ اورفگن سنگھ کلستے نے رکن پارلیمنٹ کے طورپرحلف لیا۔ دونوں اراکین آئندہ دو دن ایوان کی کارروائی کو چلانے میں پروٹم اسپیکر بھرت ہری مہتاب کا تعاون کریں گے۔ اس کے علاوہ کے سریش، کے ٹی بالواور ٹی ایم سی ایم پی سدیپ بندوپادھیائے کو بھی رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کلستے کے ساتھ پینل آف چیئرپرسن کے لئے منتخب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔

کانگریس پروٹم اسپیکر کے انتخاب پراٹھا رہی ہے سوال

کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیاں پروٹم اسپیکر کے طور پر بھرت ہری مہتاب کے انتخاب پر سوال اٹھارہی ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے ہ اس عہدے پر انتخاب کے لئے اس کے 8 بار کے رکن پارلیمنٹ کے سریش کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انڈیا الائنس کا کہنا ہے کہ کے سریش، کے ٹی بالو اوربندو پادھیائے احتجاجاً پینل میں شامل نہیں ہوں گے۔

آئین کی کاپی لے کرپارلیمنٹ پہنچے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ

اس سے پہلے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ ایوان میں آئین کی کاپی لے کرپہنچے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ایوان کے باہر آئین کی کاپی لے کرمارچ بھی کیا۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے بھی مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیراعلانیہ ایمرجنسی لگی ہوئی ہے۔ جمہوری روایات ختم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بچانے کے لئے ہم نے جو کوشش کی تھی، اس میں عوام ہمارے ساتھ ہے، لیکن مودی جی نے آئین کو توڑنے کی کوشش کی۔ اس لئے آج ہم یہاں متحد ہوکر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہاں پر مہاتما گاندھی کا مجسمہ تھا، ہم یہیں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہرجمہوری ضوابط کو توڑا جا رہا ہے، اس لئے ہم بتا رہے ہیں کہ مودی جی آئین کے تحت چلئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

7 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

8 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago