Parliament Budget Session: راجیہ سبھا میں جینت چودھری نے اپنی تقریر میں کانگریس پر تنقید کی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی جم کر تعریف کی ہے۔ جینت چودھری نے کہا کہ، مودی سرکار نے چودھری چرن سنگھ کو عزت دی ہے۔اس بیچ انہوں نے بھی کہا کہ زمین سے جڑے ہوئے چودھری چرن سنگھ کی خدمات کا اعتراف کرکے انہیں تاریخ کے صفحات میں نئے طریقے درج کرانے کا جرات مندانہ کام مودی سرکار ہی کرسکتی ہے۔ اس بیچ انہوں نے نہ صرف یہ کہ چودھری چرن سنگھ کی خدمات کو یاد کیا بلکہ کانگریس حکومت کی بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے چودھری چرن سنگھ کو اعزاز سے نوازا۔
دراصل جینت چودھری جب لوک سبھا میں بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انہیں منع کردیا اور بیٹھا دیا جس سے وہ کافی ناراض ہوگئے اور انہوں نے پھر اپنی باری پر اپنے خطاب میں کانگریس یہ الزام لگایا کہ انہوں نے میری بے عزتی کی ہے۔ کانگریس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ یہاں ہر کسی کو بولنے کا حق ہے ،چاہے حکمراں جماعت کی طرف کے لوگ ہوں یاپھر اپوزیشن کے ممبران ۔کسی کو کوئی روک نہیں سکتا ،یہ اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے۔بتادیں کہ مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پرراشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) لیڈرجینت چودھری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے سوشل میڈیا پوسٹ پرجواب دیتے ہوئے جینت چودھری نے لکھا- دل جیت لیا!۔
خبر یہ بھی ہے کہ آر ایل ڈی اور بی جے پی میں بات طے ہوچکی ہے۔ بہت جلد دونوں پارٹیاں متحد ہوجائیں گے اور لوک سبھا میں ایک ساتھ مل کرلڑیں گی۔حالانکہ پہلے جینت چودھری نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا لیکن انہیں بعد میں احساس ہوا کہ شاید وہ کامیاب نہیں ہوں گے اس لئے انہوں نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج پارلیمنٹ میں بھاجپا حکومت کی مدح سرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ بات پوری طرح سے طے ہوچکی ہے ،صرف اعلان ہونا باقی ہےاور شاید راہل گاندھی کے نیائے یاترا کے یوپی میں داخل ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…