قومی

Parliament Budget Session: راہل گاندھی کے بیان اور جے پی سی کے مطالبہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری، اپوزیشن نے نکالا مارچ، حکومت نے کیا یہ بڑا دعویٰ

Parliament Budget Session 2023: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں مسلسل تیسرے دن ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔ اپوزیشن پارٹیاں جہاں گوتم اڈانی معاملے میں جے پی سی کے مطالبہ پر قائم ہیں۔ وہیں برسراقتدارجماعت کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے مائیک بند کردینے والے بیان پرمعافی کے مطالبہ سے متعلق پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں ہے۔ حکومت اوراپوزیشن کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اس سے پہلے حکومت پیر اور منگل کے روز بھی ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی۔

کانگریس سمیت 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے اڈانی گروپ سے متعلق معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے میمورنڈم دینے کے لئے بدھ (15 مارچ) کو پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ نکالا۔ حالانکہ پولیس نے انہیں وجے چوک پر ہی روک لیا۔ ای ڈی ہیڈ کوارٹرکے لئے پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد ہی پولیس نے وجے چوک پراپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو روکا۔ پولیس نے وجے چوک کے قریب بیریکیڈنگ لگا دیئے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کے مارچ میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے حصہ نہیں لیا۔ ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ نے گھریلو رسوئی گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم اڈانی گروپ کے گھوٹالے کے معاملے میں میمورنڈم دینے کے لئے ای ڈی ڈائریکٹر سے ملنے جا رہے تھے، لیکن حکومت نے ہمیں روک لیا اور وجے چوک تک بھی جانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملے پر ای ڈی کے سامنے تفصیل سے اپنا موقف رکھنا چاہتا ہے اورآگے جانے کی کوشش کرے گا۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعت نے اڈانی گروپ کے خلاف تین فیز کا میمورنڈم تیار کیا ہے، جس میں شیل کمپنیوں سمیت کئی الزام لگائے گئے ہیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اڈانی گروپ کے معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی یہ نہیں چاہتی۔ ایسے میں بی جے پی کا اصلی چہرہ نظرآرہا ہے۔ کانگریس سے مرکزی حکومت ڈر رہی ہے۔ اس پر مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نے کہا کہ ہم سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ہم اپوزیشن کی پریشانی سمجھ رہے ہیں۔ الیکشن آنے والا ہے، اس لئے وہ کیچڑ پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر انہیں نہیں معلوم کہ کیچڑ میں ہی کمل کھلے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

25 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

56 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago