قومی

Parliament Budget Session 2026: بجٹ سیشن سے پہلے آل پارٹی میٹنگ، 39 پارٹیوں سے 51 لیڈران نے لیا حصہ، مرکزی وزیرکرن رجیجو نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے منگل کے روز آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے کام اوردیگرمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیرکرن رجیجونے کہا کہ آل پارٹی فلورلیڈروں کی میٹنگ کی صدارت راج ناتھ سنگھ نے کی۔ کرن رجیجو نے کہا، “ہم نے سب کی تجاویزکونوٹ کیا۔ یہ بجٹ سیشن اورسال کا پہلا سیشن ہے، جوکل سے شروع ہوگا۔”

صدرجمہوریہ کا خطاب کل پیش کیا جائے گا اورپرسوں اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ یکم فروری 2026 کوپیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں صدرجمہوریہ کے خطاب پرشکریہ کی تحریک پربحث کی جائے گی۔ کرن رجیجونے کہا، “ہم نے تمام پارٹیوں سے بحث میں حصہ لینے اورپارلیمنٹ کے کام کاج کوبہترطریقے سے یقینی بنانے پرزوردیا ہے۔ جن کواپنی بات رکھنی ہے، وہ صدرجمہوریہ کی تقریرپراظہارتشکرپیش کرنے کے بعد اپنی بات پارلیمنٹ میں رکھ سکتے ہیں۔

آل پارٹی میٹنگ میں 51 لیڈران نے کی شرکت 

انہوں نے کہا کہ آج 39 پارٹیوں کے 51 لیڈران نے میٹنگ میں حصہ لیا۔ ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔  ہمیں پارلیمانی جمہوریت کو برقرار رکھنا چاہئے اوراس مقصد کوپورا کرنا چاہئے، جس کے لیے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت قواعد کے مطابق ہونی چاہئے۔ آپ کوبولنے کی آزادی ہے، لیکن دوسروں کوبھی ایوان میں اپنے خیالات کا اظہارکرنے کا حق ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago