پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوا ہے۔ اس سیشن کی شروعات کافی ہنگامہ خیزرہنے کی امید ظاہرکی جا رہی ہے۔ آج پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی منی پور سے متعلق اپوزیشن نے ہنگامہ کیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکراوم بڑلا کے آتے ہی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے منی پورپر ہنگامہ شروع کیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر سے کہا کہ منی پورجل رہا ہے اور اب تک کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کے لیڈران الگ الگ موضوعات پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ حد بندی سے لے کرمنی پور تک کے موضوعات پراپوزیشن اراکین پارلیمنٹ مسلسل نعرے لگا رہے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ منی پور جل رہا ہے اورحکومت کودکھائی نہیں دے رہا ہے۔ بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ اس لئے بھی ہنگامہ خیز رہنے کی امید ہے کیونکہ اپوزیشن امریکہ کے ٹریڈ ٹیرف، ووٹرلسٹ میں مبینہ ہیرا پھیری، وقف بل، حد بندی اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) میں تین زبانوں کے ضوابط جیسے موضوعات پرمرکزی حکومت کوگھیرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
وہیں، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت گرانٹس کے مطالبات کے لئے پارلیمانی منظوری حاصل کرے گی۔ بجٹ کے عمل کومکمل کرے گی اوروقف ترمیمی بل سمیت اہم قانون سازی کی ہرممکن کوشش کرے گی۔ اس سیشن میں متنازعہ وقف ترمیمی بل 2024 پرحکمراں جماعت اوراپوزیشن کے درمیان تصادم ایک بارپھردیکھنے کومل سکتا ہے۔
پارلیمنٹ کا دوسرا سیشن 4 اپریل تک چلے گا
گزشتہ ماہ مرکزی کابینہ نے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ وقف ترمیمی بل 2024 کو منظوری دے دی تھی۔ مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجونے کہا کہ حکومت وقف ترمیمی بل کو جلد منظورکرانا چاہتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے مسلم طبقے کے کئی موضوعات حل ہوں گے۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 13 فروری تک چلا۔ دوسرا مرحلہ 4 مارچ تک چلے گا، جس میں کل 20 میٹنگیں ہوں گی۔ کارروائی میں توجہ کا مرکز یہ بھی رہے گا کہ منی پور کے لئے مرکزی وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گی۔ دراصل، منی پور میں ابھی صدر راج نافذ ہے، اس لئے مرکزی حکومت کو ہی بجٹ پیش کرنا ہوگا۔
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…
شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رجیجو نے احتجاج کی آڑ میں…
چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…
سینٹرل دہلی کے ڈی سی پی روہت راجبیر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے نمائندوں…