Pappalpreet: خالصتانی لیڈرامرت پال کافی لمبے وقت سے فرار چل رہا ہے۔ پولیس اس کو پکڑنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس درمیان پنجاب اور اسپیشل ٹیم کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کے قریبی پپل پریت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں، امرت سنگھ 18 مارچ سے فرار چل رہا ہے، جس کی تلاش پنجاب سے باہر دیگر ریاستوں میں بھی کی جا رہی ہے۔ کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا پر پپل پریت کے ساتھ اینرجی ڈرنگ پیتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کو اب امید ہے کہ پپل پریت کے گرفتر ہونے کے بعد امرت پال کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔ پوچھ گچھ میں وہ بھگوڑے امرت پال کے گہرے راز کھول سکتا ہے۔
ہوشیار پور سے پولیس نے کیا گرفتار
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، پپل پریت سنگھ کو ہوشیار پور سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسپیشل سیل اور پنجاب پولیس نے بڑا آپریشن چلاکراسے گرفتارکیا ہے۔ حالانکہ پنجاب پولیس نے اس بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ پپل پریت سنگھ امرت پال کا قریبی ہے۔ ایسے میں اب اس کی گرفتاری سے پولیس کو امرت پال سے متعلق کئی بڑی جانکاری مل سکتی ہیں۔ جالندھرسے فراری کے بعد سے مسلسل پپل پریت امرت پال کے ساتھ تھا۔ اس کے بعد ہوشیار پور میں دونوں الگ الگ راستے پرچلے گئے تھے۔ پولیس نے پپل پریت کو ہوشیار پورسے گرفتارکیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دعویٰ کرکے کہا گیا ہے کہ پپل پریت کا پاکستان کے آئی ایس آئی سے راست طور پر رابطہ تھا۔
امرت پال کے پاکستان بھاگنے کی ملی تھی اطلاع
اس سے پہلے جانکاری سامنے آئی تھی کہ وہ پاکستان بھاگنے کی فراق میں ہے۔ پولیس کو خفیہ محکمہ سے اطلاع ملی تھی کہ امرت پال کسی سرحدی گاوں میں چھپ کر بیٹھ سکتا ہے اور موقع ملتے ہی وہ سرحد پار پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔ اس اِن پُٹ کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اٹاری، اجنالا سے لے کر بابا بکالا کے علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں ناکہ بندی مضبوط کردی گئی ہے اور بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ آراے ایف کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…