قومی

Paper Leak Education Reform Bill: لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف بل پیش، مرکزی وزیر کرن رجیجو کا انتباہ، کہا- ’’جو اراکین بحث نہیں چاہتے، ہوگی کارروائی‘‘

نئی دہلی: لوک سبھا میں پیر(27 جولائی) کوپیپرلیک پرروک لگانے کے مقصد سے تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم بل پیش کیا گیا۔ ایوان سے بل پیش کرنے کی اجازت ملنے کے دوران اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا۔ اس درمیان مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امورکرن رجیجونے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ ہنگامہ چھوڑکراس اہم بل پربحث میں حصہ لیں اوراسے منظورکرانے میں تعاون کریں۔

کرن رجیجو نے کہا- اپوزیشن بحث میں شامل ہو

مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امورکرن رجیجونے کہا کہ حکومت پیپرلیک روکنے کے لئے بے حد اہم بل لے کرآئی ہے۔ انہوں نے کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع کوسنجیدگی سے سمجھیں اوربل پربحث میں شامل ہوں۔ کرن رجیجونے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس اہم قانون پرتفصیلی بحث ہواوراسے ایوان سے منظورکرایا جائے۔

وزیراعظم اوروزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ موضوع سے بھٹکانے کی کوشش: کرن رجیجو

اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کے بیان کے مطالبہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کرن رجیجونے کہا کہ یہ موضوع سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی فی الحال پوری توجہ اس بل پربحث کرانے اوراسے منظورکرانے پرہے۔ پارلیمانی امورکے وزیرنے لوک سبھا چیئرمین کی ممکنہ کارروائی کے سوال پربھی ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اراکین پارلیمنٹ ایوان میں بحث نہیں چاہتے۔ ایسے اراکین کے خلاف ضوابط کے مطابق، جوبھی کارروائی مقررہے، وہ کی جائے گی۔

لوک سبھا کی کارروائی ہوئی ملتوی

مرکزی وزیرجتیندرسنگھ کے ذریعہ ’عوامی امتحانات (غیرمنصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026‘ پیش کئے جانے کے کچھ ہی منٹوں بعد ایوان میں ہنگامے کی وجہ لوک سبھا کی کارروائی دوپہر2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

شامبھوی چودھری نے اپوزیشن پرکی تنقید

لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے کہا، “نوجوانوں کے مستقبل کومحفوظ رکھنے کے لئے اورنوجوانوں کے حقوق کی پہل میں ان کومزید با اختیار کرنے کے لئے ’عوامی امتحان (غیرمنصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026‘ ترمیمی بل آج لوک سبھا میں پیش ہوگیا ہے۔ این ڈی اے کے سبھی اراکین پارلیمنٹ اس پرتبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اپوزیشن نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق بالکل سنجیدہ نظرنہیں آرہا ہے، وہ اس پربحث نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ملک کی عوام کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بحث ہو۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

28 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago