قومی

Maharashtra Politics: بی جے پی کو جھٹکا دے سکتی ہیں پنکجا منڈے، امول مٹکری کا دعویٰ، این سی پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

Maharashtra News: سیاسی گلیارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر پنکجا منڈے کو بار بار درکنار کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر پر اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی بی آرایس (بھارت راشٹرسمیتی) نے پنکجا منڈے کو وزیراعلیٰ عہدے کا کھلا آفر دیا ہے۔ اس درمیان این سی پی ترجمان امول مٹکری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنکجا منڈے جلد ہی این سی پی میں شامل ہوں گی۔ امول مٹکری نے کہا، بی جے پی ریاستی صدر چندرشیکھر باونکلے کو اس کی جانکاری ہے، وہ دھارا شیو میں ایک نیوز چینل سے بات کر رہے تھے۔

پنکجا منڈے کو بی آرایس سے ملا بڑا آفر

پنکجا منڈے کی ناراضگی اور بی آرایس کے آفر کے بارے میں  پوچھے جانے پر امول مٹکری نے کہا ”ایکناتھ کھڑسے نے پنکجا منڈے سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک کے حادثات پر غور کریں تو پنکجا منڈے کو کافی حد تک بی جے پی کے ذریعہ مسلسل توہین کا شکار ہونا پڑا ہے۔ اس لئے ہمیں یقین ہے، پنکجا منڈے این سی پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پنکجا منڈے گوپی ناتھ منڈے کی بیٹی ہیں۔ وہ مہاراشٹر کی قیادت ہیں۔ اس لئے سبھی نے سوچا کہ انہیں ہماری پارٹی میں ہونا چاہئے، اس لئے مجھے بھی لگتا ہے کہ انہیں ہماری پارٹی میں ہونا چاہئے۔“

بی آرایس پرامول مٹکری کا بیان

امول مٹکری نے کہا کہ ”بی آرایس ایک افیم کی گولی ہے۔ بی آرایس نیا گلابی طوفان ہے۔ بی آرایس یا ایم آئی ایم کو پنکجا منڈے کو کیا پیشکش کرنی چاہئے، یہ ان کا سوال ہے، تاہم مجھے نہیں لگتا کہ پنکجا منڈے ان کی تجویز کو قبول کریں گی اور بی آرایس کے پیچھے جائیں گی۔ جو لوگ بی آرایس کے پینچ میں پھنسے ہیں، ان کا مہاراشٹر میں مستقبل اچھا نہیں ہے۔ کیونکہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے ابھی تک بی آرایس کو مہاراشٹر میں کوئی چہرہ نہیں دیا ہے۔ تو یہ گلابی طوفان ہے، کچھ دنوں میں ختم ہوجائے گا۔ تاہم بی جے پی میں صرف چندرشیکھر باونکلے ہی جانتے ہیں کہ پنکجا تائی کچھ دنوں میں ان کی پارٹی چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوجائیں گی۔“

یہ بھی پڑھیں:  Wrestlers Protest: پہلوانوں کا بڑا اعلان- اب سڑک پر ختم ہوا ’دنگل‘، برج بھوشن سنگھ کے خلاف عدالت میں جاری رہے گی جنگ

اگرپنکجا منڈے این سی پی میں شامل ہوئیں تو کیا انہیں وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا جائے گا؟ پوچھے جانے پرامول مٹکری نے مزید کہا، ”کون وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے؟ یہ پوری طرح سے پارٹی کا فیصلہ ہے۔ جہاں تک میری جانکاری ہے، وہ گوپی ناتھ راو منڈے کی بیٹی ہیں، جنہوں نے بہوجن سماج میں اوبی سی کے لئے بڑی لڑائی لڑی۔ وہ مہاراشٹرمیں قیادت کرسکتی ہیں۔ یہی مضبوط ہے۔ اگروہ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گی تو یقینی طورپرہماری پارٹی کی طاقت بڑھے گی۔ باقی سوال وزیراعلیٰ عہدے کا ہے اوریہ فیصلہ شرد پوار کا ہے۔“

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago