قومی

Wrestlers Protest: پہلوانوں کا بڑا اعلان- اب سڑک پر ختم ہوا ’دنگل‘، برج بھوشن سنگھ کے خلاف عدالت میں جاری رہے گی جنگ

Wrestlers Call Off Protest: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اوربرج بھوشن سنگھ کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے پہلوان اب اپنی لڑائی سڑک کی جگہ عدالت میں لڑیں گے۔ یہ لڑائی تب تب جاری رہے گی، جب تک انصاف نہیں مل جاتا، لیکن اب سڑک پر دنگل نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری خواتین پہلوان نے ساکشی ملک نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔

ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے ٹوئٹ میں لکھا، ‘حکومت کے ساتھ 7 جون کو بات چیت ہوئی۔ حکومت نے پہلوانوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پر عمل کرتے ہوئے خواتین کشتی کھلاڑیوں کی طرف سے خواتین استحصال اور جنسی استحصال سے متعلق کی گئی شکایتوں کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی۔ دہلی پولیس نے جانچ پوری کرکے 15 جون کو عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی ہے۔ اس معاملے میں پہلوانوں کی قانونی لڑائی سڑک کی جگہ عدالت میں جاری رہے گی، جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔’

انہوں نے مزید کہا، “کشتی فیڈریشن میں اصلاح سے متعلق نئی کشتی ایسوسی ایشن کے الیکشن کے ردعمل کے وعدے کے مطابق شروع ہوگئی ہے۔ الیکشن 11 جولائی کو ہونا طے ہونا ہے۔ حکومت نے جو وعدے کئے ہیں، اس پرعمل ہونے کا انتظار رہے گا۔” ساتھ ہی ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے کچھ دن کے لئے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا ہے، جس کی جانکاری دونوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Wrestlers Protest: برج بھوشن سنگھ کے خلاف اب MP/MLA کورٹ میں ہوگی سماعت، خواتین پہلوانوں نے لگایا ہے جنسی استحصال کا الزام

5 ماہ جاری رہا پہلوانوں کا احتجاج

ملک کے مشہور پہلوانوں نے گزشتہ پانچ ماہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی تھی۔ پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے جنتر منتر پر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین پہلوان برج بھوشن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔ دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی۔ حالانکہ بعد میں نابالغ پہلوان نے ایف آئی آر میں لگائے گئے اپنے الزام کو واپس لے لیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

22 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

26 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

45 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago