قومی

Pankaja Munde’s Helicopter Glitch: ہیلی کاپٹر نے دیا دھوکہ! بال بال بچ گئیں پنکجا منڈے، کیسے ٹلا حادثہ؟

مہاراشٹر میں ضلع پریشد انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی کی سینئر لیڈر اور وزیر ماحولیات  پنکجا منڈے کے ہیلی کاپٹر میں آج تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ خوش قسمتی سے پائلٹ نے پرواز بھرنے سے عین پہلے اس خرابی کو محسوس کر لیا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ اس واقعے کے بعد پنکجا منڈے کے حامیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کیسے ٹلا حادثہ ؟

اطلاعات کے مطابق پنکجا منڈے مراٹھواڑہ کے دورے پر ہیں اور آج انہیں لاتور ضلع میں کئی عوامی جلسوں سے خطاب کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) ہوائی اڈے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاتور روانہ ہونے والی تھیں۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر پرواز کے لیے تیار ہوا، پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا اندیشہ محسوس ہوا۔ حفاظتی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔

پنکجا منڈے محفوظ ہیں

کارکنان کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اس کے لیے فوراً ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ لاتور کے لیے روانہ ہوں گی۔ تاہم اس وجہ سے ان کے جلسوں کے اوقات میں معمولی تبدیلی آئی ہے۔ ادھر  سیاسی لیڈران کے ہیلی کاپٹروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اضافی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔

جب غلط جگہ اترا تھا ہیلی کاپٹر

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پنکجا منڈے کے فضائی سفر میں رکاوٹ پیش آئی ہو۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران بھی ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وقت ناسک میں پائلٹ نے غلط کوآرڈینیٹس درج کر دیے تھے۔ پنکجا منڈے کو سڈکو (ناسک) کے سنبھاجی اسٹیڈیم پہنچنا تھا، لیکن ہیلی کاپٹر نِفاڈ کے سائی کھیڑا میں اتر گیا تھا۔ اس دوران کارکنان گھنٹوں سڈکو میں ان کا انتظار کرتے رہ گئے تھے۔

کچھ دن پہلے اجیت پوار کی موت

آج کے واقعے میں پائلٹ کی ہوشیاری نے کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو پیش آنے سے پہلے ہی روک دیا۔ پنکجا منڈے (بی جے پی لیڈر) کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی تمام طے شدہ عوامی نشستوں میں شرکت کریں گی۔ کچھ عرصہ قبل اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے بعد ایسی خبریں لیڈروں کے حامیوں کو سنجیدہ اور فکرمند کر دیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

41 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

53 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago