قومی

Amit Shah Reactions on India-US Trade Deal: ’تاریخی دن…‘ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر امت شاہ نے وزیراعظم مودی کو دی مبارکباد

امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے تاریخی تجارتی معاہدے نے بھارتی سیاست اور صنعتی دنیا میں جوش و خروش بھر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کے بعد ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کے فیصلے کا ملک کے سرکردہ لیڈروں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بھارت-امریکہ تعلقات کے لیے ایک ’’بڑا اور تاریخی دن‘‘ قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر اور بی جے پی کے صدر نتن نوین نے بھی اس معاہدے کو نوجوانوں اور روزگار کے لیے گیم چینجر قرار دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ہیں۔

اسٹریٹجک شراکت داری ہوگی مضبوط

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت-امریکہ تعلقات کے لیے آج کا دن نہایت اہم ہے۔ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت ٹیرف کو کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور اس کا براہِ راست فائدہ دونوں ملکوں کے عام شہریوں کو ملے گا۔

نوکریاں اور اختراع میں ہوگا اضافہ

وزیرخارجہ ایس۔ جے شنکر نے اس معاہدے کے معاشی پہلوؤں پر زور دیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ یہ قدم نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا اور اقتصادی ترقی کو تیز کرے گا۔ جے شنکر نے کہا، ’’اس معاہدے سے ’میک اِن انڈیا‘ کو تقویت ملے گی اور قابلِ اعتماد تکنیکی شراکت داری میں اضافہ ہوگا۔ مضبوط اقتصادی رشتے ہی ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کی سب سے مضبوط بنیاد ہیں۔‘‘

نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھلیں گے

بی جے پی کے نومنتخب صدر نتن نوین نے اس فیصلے کو نوجوانوں کے مستقبل سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مؤثر قیادت میں بھارت کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ اس فیصلے سے میک اِن انڈیا مہم کو نئی توانائی ملے گی اور دنیا کی دو مضبوط ترین جمہوریتوں کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

مہاراشٹر کو ہوگا بڑا فائدہ

مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اسے وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی دوستی کی کامیابی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوستی کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔ مہاراشٹر، جو ہمیشہ برآمدات میں آگے رہا ہے، اب ڈیٹا سینٹرز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع حاصل کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

1 hour ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago