سماجوادی پارٹی -کانگریس اتحاد اور سیٹ شیئرنگ کے معاملہ پر یوپی کی رکن اسمبلی اور اپنا دل کیمراوادی لیڈر پلوی پٹیل کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’انڈیا’ کا حصہ تھے، اس لیے ایس پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہی اپوزیشن کے اتحاد کو مستحکم کرنے میں غیر معمولی رول ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ کون اتحاد میں شامل ہوگا اور کون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 80 میں سے 80 سیٹیوں پر این ڈی اے کو کامیابی ملتی ہے تو پھر کوئی انتخابات میں مقابلہ آرائی کیوں کرے ؟
انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے معاملے پر بھی اپنا موقف پیش کیا۔ ایس پی ایم ایل اے نے کہا کہ ہم سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہیں اور اکھلیش یادو کو ہمارے تئیں فیصلے لینے کا حق ہے۔ میں پی ڈی اے کے ساتھ ہوں اور اسی کے لحاظ سے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ دوں گی۔
پلوی پٹیل نے بھی ڈمپل یادو کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا- ‘ہاں، میں نے سماج وادی پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن میں مقا بلہ آرائی اور جیت میرے نصیب میں آئی، اس اتحاد میں ایس پی کے انتخابی نشان پر لڑنے والے 200 سے زیادہ امیدوار بھی ہار گئے۔ پارٹی کا انتخابی نشان جیت یا ہار کا پیمانہ نہیں ہو سکتا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…